Darya se kabhi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Murtaza-Riaz
دریا سے کبھی خیمے کو جائیں گے نہ عباس
چہرہ بھی سکینہ کو دکھائیں گے نہ عباس
کوزے لئے ہاتھوں میں جو اطفال کھڑے تھے
نظریں بھی کبھی اس نے ملائیں گے نہ عباس
---دریا سے کبھی
نیزے کی اجازت ہے سو نیزے سے لڑیں گے
تلوار کبھی ران میں چلائیں گے نہ عباس
---دریا سے کبھی
جی بھر کے انہیں دیکھ لئے اب ثانی زہرہ
جائیں گے تو اب لوٹ کے آئیں گے نہ عباس
---دریا سے کبھی
شرمندگی اتنی ہے بھتیجی سے کہ تاحشر
مشکیزے کو سینے سے ہٹائیں گے نہ عباس
---دریا سے کبھی
کس طرح سے وہ زین سے آئیں گے زمین پر
ہاتھوں کا سہارا بھی تو پائیں گے نہ عباس
---دریا سے کبھی
شاہد یہی معراج اطاعت ہے جری کی
آنکھیں رخ سرور سے ہٹائیں گے نہ عباس
---دریا سے کبھی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.