Darya pe utha shor
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mesum Abbas
جب مشک سکینہ پہ لگا تیر ستم کا
بکھرے ہوے لاشوں نے کہا ہاے حسینا
بے دست علمدار کو بے دینوں نے مارا
گھوڑے سے گرا خاک پہ سقاے سکینہ
دریا پہ اٹھا شور علمدار علمدار
سقاے حرم سید و سالار علمدار
جانے سے تیرے شہ کی کمر ٹوٹ گیء ہے
عباس تیرا راستہ بہن دیکھ رہی ہے
شبیر ہوے جینے سے بیزار علمدار
عباس عباس عباس علمدار
دریا پہ اٹھا شور۔۔۔
پہنچی یہ خبر خیمہء شبیر میں جس دم
شبیر کمر تھام کے کرنے لگے ماتم
یہ بین کیےء اے میرے غم خوار علمدار
عباس عباس عباس علمدار
دریا پہ اٹھا شور۔۔۔
ہاتھوں میں لےء کوزے تڑپتے رہے پیاسے
اور پیاسوں کے حلقے میں سکینہ کے تھے نالے
پیاسوں پہ فدا ہوگیا غم خوار علمدار
عباس عباس عباس علمدار
دریا پہ اٹھا شور۔۔۔
سادات کو جب لوٹنے آےنگے ستمگر
پھر کون بچائے نگے تیری بہنا کی چادر
آجا میری چادر کے نگہدار علمدار
عباس عباس عباس علمدار
دریا پہ اٹھا شور۔۔۔
بین سکینہ نے کیا ہاے علمدار حسین
نہر سے آجاؤ چچا ہاے علمدار حسین
کرتی ہوں میں یہ التجاء ہاے علمدار حسین
مجھے نہ تڑپاوء چچا ہاے علمدار حسین
بازوے سقاے حرم ہاے علمدار حسین
جب ہوے دریا پہ قلم ہاے علمدار حسین
رونے لگا شاہ امم ہاے علمدار حسین
اس سے بڑا نہیں ستم ہاے علمدار حسین
عباس کے نزدیک جو پہنچے شہ والا
سر بھای کا یہ کہتے ہوے گود میں رکھا
تم تو میری فوج کے سالار علمدار
عباس عباس عباس علمدار
دریا پہ اٹھا شور۔۔۔
اے ڈھارس شبیر زرا آنکھیں تو کھولو
حسرت ہے کہ اک بار مجھے بھای تو بولو
کیا یاد ہے بچپن کا تمہیں پیار علمدار
عباس عباس عباس علمدار
دریا پہ اٹھا شور۔۔۔
قاسم بھی گےء عون و محمد بھی سدھارے
اکبر بھی چلے جاےنگے اب بعد تمہارے
کوئی نہ رہا سایہء دیوار علمدار
عباس عباس عباس علمدار
دریا پہ اٹھا شور۔۔۔
دیتی تھی یہی زینب دلگیر دہائی
میں تیرے سہارے پہ وطن چھوڑ کے آی
کیوں چھوڑ کے جاتے ہو وفادار علمدار
عباس عباس عباس علمدار
دریا پہ اٹھا شور۔۔۔
غازی کی شہادت پہ قیامت کا تھا منظر
کر سکتا نہیں کوئی بیاں میثم و مظہر
الفاظ کا لشکر ہے قلم کار علمدار
عباس عباس عباس علمدار
دریا پہ اٹھا شور۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.