Darya hai hamara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Anj. Masoomeen
عباس سے کہتی تھی یہ فوج ستم آرا
دریا ہے ہمارا
بہتر ہے اگر آپ کریں اس سے کنارہ
دریا ہے ہمارا
آنے کی یہاں شام کے حاکم کی خبر ہے
سب زیر و زبر ہے
کل صبح کو گھر جاے گا میدان یہ سارا
دریا ہے ہمارا
عباس سے کہتی تھی۔۔۔
یہ سنتے ہی عباس کے ابرو پہ بل آیا
بڑھ کر یہ سنایا
ہرگز نہیں تم لوگوں کا کچھ اس میں اجارہ
دریا ہے ہمارا
عباس سے کہتی تھی۔۔۔
جا کر کہا شبیر نے عباس دلاور
کیوں ہوتے ہو مضطر
میرے لےء ہر چیز کو خالق نے اتارا
دریا ہے ہمارا
عباس سے کہتی تھی۔۔۔
زینب نے کہا شاہ سے گھبراتی ہوں بھای
اب ہو نہ لڑائی
لے آیےء عباس کو یہ کہہ کے خدارا
دریا ہے ہمارا
عباس سے کہتی تھی۔۔۔
بے دینوں کی ان باتوں کو خاطر میں نہ لاؤ
غصے میں نہ آؤ
ہم وہ ہیں دیا نوح کی کشتی کو سہارا
دریا ہے ہمارا
عباس سے کہتی تھی۔۔۔
مر کر بھی نہ بھولوں گا سفر آی کو تیری
سقای کو تیری
ہے تیرے مقدر میں اذل سے یہ کنارہ
دریا ہے ہمارا
عباس سے کہتی تھی۔۔۔
دسویں کو محرم کی قیامت ہوی بسمل
رو دیتے تھے قاتل
ساحل پہ کٹے ہاتھ جو کرتے تھے اشارہ
دریا ہے ہمارا
عباس سے کہتی تھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.