Darya hai hamara
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Safdar Abbas
لو باندھ چکا مشک کو پرچم سے علمدار
دریا کی طرف دیکھا بڑے غیض سے ایک بار
تعویذ سکینہ کی دعاؤں کا اٹھا کے
زینب سے کہا باندھ دے بازو پہ ہمارے
اس شان سے نکلا سوے دریا وہ وفادار
ایک شور اٹھا آیا شہ دیں کا علمدار
عباس علمدار عباس علمدار
عباس نے یہ کہہ کے لعینوں کو پکارا
دریا ہے ہمارا دریا ہے ہمارا
ہم حیدر کرار کے کہہ لاتے ہیں ثانی
لے جاییں گے پانی
بس کہہ دیا ہم آ گےء اب چھوڑ کنارہ
دریا ہے ہمارا۔۔۔
بے تیغ ہی لڑنے کے لئے آتے ہیں دیکھو
لو راستہ رو کو
ہٹتے ہو کہ صفین کا دکھلاے نظارہ
دریا ہے ہمارا۔۔۔
ہم مالک و مختار ہے اس کون و مکاں کے
اس آب رواں کے
یہ ختم خیالی ہے کہ دریا ہے تمہارا
دریا ہے ہمارا۔۔۔
ہم بازوے شبیر ہے سقہء حرم ہے
پیاسوں کا بھرم ہے
شہید ہے اسی بات پہ یہ دشت بھی سارا
دریا ہے ہمارا۔۔۔
ہے دختر شبیر ہمیں جان سے پیاری
ہے سانس ہماری
کہہ کر یہی آے تھے کرو ضبط کا یارا
دریا ہے ہمارا۔۔۔
پہرے جو بٹھاے ہیں بہت ناز ہے تم کو
دریا سے تو پوچھو
خود تم کو بتاے گا یہ دریا کا کنارہ
دریا ہے ہمارا۔۔۔
شبیر سے کہتی تھی یہی فاطمہ جای
دیتی ہوں دہائی
یہ کہہ کے علمدار کو بلواو خدارا
دریا ہے ہمارا۔۔۔
عباس کے مرقد کے جو اطراف ہے پانی
یہ بھی ہے نشانی
گویا کہ علمدار یہ کرتا ہے اشارہ
دریا ہے ہمارا۔۔۔
عباس کے قبضے میں ہے دریا و سمندر
کہتا ہے یہ صفدر
پھر کیوں نہ عزادار لگاے یہی نعرہ
دریا ہے ہمارا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.