Hind ye zainab hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Raza Abbas Zaidi
جس وقت اسیروں سے ملنے
ہند آی کنیزوں کو لے کر
یہ اوڑھے ہوے تھی سر پہ ردا
بے پردہ تھی بنت حیدر
حیران نگاہوں سے اس نے
جب دیکھا بی بی زینب کو
نیزے سے صدا دیتا تھا
اس وقت میرے مظلوم کا سر
تو زرا پہچان اسے
ہند یہ زینب ہے
شام کے لوگوں نے جو پتھر مارے ہیں
کیسے قرض اتارے ہیں
تعظیم میں اٹھے جسکی علی
بیٹی وہ یہی ہے زہرا کی
اب خاک پہ ہے جو بیٹھی ہوی
کوفے میں اسی کی شاہی تھی
تو زرا پہچان اسے
ہند یہ زینب ہے۔۔۔
دور مدینے کا وہ تونے دیکھا تھا
اس کا غازی زندہ تھا
اب کیسی فضا یہ بدلی ہے
مجبور بہن پردیسی ہے
آزاد کیا تھا جس نے تجھے
وہ شہزادی اب قیدی ہے
تو زرا پہچان اسے
ہند یہ زینب ہے۔۔۔
اس کا ادب اس طرح گھر میں ہوتا تھا
نام کوی نہ لیتا تھا
پر اس پہ ہوی یہ کیسی جفا
خوں رونے لگا بیٹا میرا
کرتے ہوۓ جس دم میں نوشی
حاکم نے اس کا نام لیا
تو زرا پہچان اسے
ہند یہ زینب ہے۔۔۔
جس کوچے سے گزری تیری شہزادی
اک صدا یہ آتی تھی
آتے ہیں حاکم قیدی
بدلہ لے آ کر ہر شامی
پھر خون میں ڈوبی یہ بی بی
پہچان نہ پایا اس کو کوئی
تو زرا پہچان اسے
ہند یہ زینب ہے۔۔۔
لاش اکبر رن سے جب میں لایا تھا
خیموں میں کہرام ہوا
سہرے کی جگہ دیکھا لاشہ
برداشت نہ کر پای دکھیا
مہندی تو نہیں ہے ہاتھوں میں
بالوں میں لہو ہے اکبر کا
تو زرا پہچان اسے
ہند یہ زینب ہے۔۔۔
کیسے بتاؤں دکھ جو اس نے پاے ہیں
کتنے درے کھاے ہیں
کانٹوں پہ چلی ہے روتے ہوے
پیروں میں پڑے اسکے چھالے
اب کیسے ملاے گی نظریں
چھپتی ہے یہ فضہ کے پیچھے
تو زرا پہچان اسے
ہند یہ زینب ہے۔۔۔
پرسہ دینے اسکو شامی آتے تھے
ہاتھ میں پتھر لاتے تھے
دل زخمی ہوا سر زخمی ہوا
باغی کا اسے طعنہ بھی ملا
بالوں سے بناتی ہے پردہ
یہ تجھ سے چھپاتی ہے چہرہ
تو زرا پہچان اسے
ہند یہ زینب ہے۔۔۔
شہ یہ تکلم بولے ہند یہ زینب ہے
ہاں یہ بی بی زینب ہے
تجھکو بھی یقیں آ جاے گا
جلدی سے کنیزوں سے منگوا
تعظیم کو اس کی اٹھے گا
قرآن رحل پہ رکھا ہوا
تو زرا پہچان اسے
ہند یہ زینب ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.