Chale ho kis pe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shadman Raza
عباس میرے بھائی
چلے ہو کس پہ شہ دیں کو چھوڑ کر عباس
قدم قدم پہ رہے ساتھ عمر بھر عباس
چلے ہو کس پہ شہ دیں کو چھوڑ کر عباس
یہ جانتے ہو سکینہ کا حال کیا ہو گا
پلٹ کے آے نہ دریا سے تم اگر عباس
چلے ہو کس پہ۔۔۔
کوئی ہے نوحہ کناں اور کوئی تڑپتا ہے
بنا ہے درد کی تصویر گھر کا گھر عباس
چلے ہو کس پہ۔۔۔
نہ جانے کیا ہوا ساکت ہے بولتی ہی نہیں
پلٹ کے دیکھ لو زینب کو اک نظر عباس
چلے ہو کس پہ۔۔۔
خبر نہ ہو گی تمہیں تم تو سو رہے ہونگے
جب ہو گی زینبِ دلگیر در بدر عباس
چلے ہو کس پہ۔۔۔
گےء جو تم سوے مقتل زباں سے کچھ نہ کہا
کھڑے نہ رہ سکے سبط نبی مگر عباس
چلے ہو کس پہ۔۔۔
رہا نہ ایک بھی سورج حسین کے گھر میں
نہ ہوگی شام غریباں کی اب سحر عباس
چلے ہو کس پہ۔۔۔
تمہارے بعد جو ہونا تھا وہ ہوا آخر
حسین مر گےء زینب ہے ننگے سر عباس
چلے ہو کس پہ۔۔۔
وفا شعاروں میں ہاشم کا نام آجاے
بس ایک نظر کرم مجھ پہ ہو اگر عباس
چلے ہو کس پہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.