Chacha mai aap ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جب دفن کرنے آے تن پاش پاش کو
عابد پکارے دیکھ کے غازی کی لاش کو
چچا میں آپکی تربت بنانے آیا ہوں
سکینہ اب بھی ہے پیاسی بتانے آیا ہوں
بتاؤں کیسے چچا کیا گزر گیء ہم پر
ہر ایک شہر میں مارے گئے ہمیں پتھر
تھی ماءیں پھوپھیاں میرے ساتھ اے علی کے پسر
یہ سارے ظلم کے قصے سنانے آیا ہوں
---چچا میں آپکی
حرم کو چھوڑ کے کوفے سے آ رہا ہوں چچا
بتا گےء ہیں تمہاری وصیتیں بابا
وہی ہو قبر چھدا تھا جہاں پہ مشکیزہ
کیا تھا شہ سے جو وعدہ نبھانے آیا ہوں
---چچا میں آپکی
ہیں تین روز سے لاشے پہ دھوپ کا سایہ
یہ حال دیکھ کے روتا ہے خون دل میرا
غریب ہوں میں کفن تم کو دے نہیں سکتا
تمہاری لاش کے ٹکڑے اٹھانے آیا ہوں
---چچا میں آپکی
سکینہ راہ میں ناقے سے گر گئی تھی ابھی
وہی ہے تازہ روایت کمر پہ لکھی ہوئی
ہے جاری خون جو اس وقت ایڑیوں سے میری
لعیں سے کھاکے ابھی تازیانے آیا ہوں
---چچا میں آپکی
تمہارے سامنے آتی ہے شرم کہتے ہوئے
یہ بات کرتا بھلا کیسے سامنے اسکے
ابھی ہے دور یہاں سے بنی اسد والے
پھپھی کی چھن گئی چادر بتانے آیا ہوں
---چچا میں آپکی
لعین بچی کے گوہر کو ایسے چھینا تھا
گری زمیں پہ سکینہ میں خون روتا تھا
وہ جس زمین پہ کانوں سے خون ٹپکا تھا
وہ خاک رکھنے تمہارے سرہانے آیا ہوں
---چچا میں آپکی
بغیر انکے تم اترے تھے زین سے کیسے
حرم تو لٹ گےء یہ بازو کٹ گےء جب سے
پڑے تھے دور یہ لاشے سے آپکے کب سے
کٹے یہ بازو بدن سے ملانے آیا ہوں
---چچا میں آپکی
بناکے قبر تکلم وہ بولا رو رو کر
یہاں پہ آینگے اب زاءرین شام و سحر
جلے قیام کی رکھ کر لحد پہ خاک مگر
میں پہلا فرش عزا کا بچھانے آیا ہوں
---چچا میں آپکی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.