Bujhgayi pyas chacha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
بجھ گئی پیاس چچا لوٹ کے گھر میں آئو
پوری کر دوں یہ دُعا لوٹ کے گھر میں آئو
جانتی ہوں کہ کٹے آپ کے بازو رن میں
آپ کے بعد بچا کیا ہے میرے دامن میں
کچھ نہیں کرتی گِلا لوٹ کے گھر میں آئو
بجھ گئی پیاس چچا ۔۔۔
ہوتے جاتے ہیں بہت شام کے گہرے سائے
کوئی بھی گھر میں نہیں کون مجھے بہلائے
تم کو دیتی ہوں صدا لوٹ کے گھر میں آئو
بجھ گئی پیاس چچا ۔۔۔
مجھ کو معلوم نہ تھا دُور وطن سے آکر
آپ سوجائینگے دریا پہ علم لہرا کر
لوچچا دن بھی ڈھلا لوٹ کے گھر میں آئو
بجھ گئی پیاس چچا ۔۔۔
اے چچا دیکھیئے چھنتی ہے پھپی کی چادر
بھائی سجاد کا کھینچا ہے لعیں نے بستر
کیا نہیں تم کو پتا لوٹ کے گھر میں آئو
بجھ گئی پیاس چچا ۔۔۔
ماں یہ کہتی ہے کہ ہم قیدی بھی ہوںگے عموں
چھن گئیں بالیاں کھائے ہیں تماچے عموں
دیکھودامن بھی جلا لوٹ کے گھر میں آئو
بجھ گئی پیاس چچا ۔۔۔
ننھے جھولے میں کبھی گود میں مادر کی کبھی
دیکھتی ہوں کے مہک پائوں کہیں اصغر کی
ساتھ اصغر کے چچا لوٹ کے گھر میں آئو
بجھ گئی پیاس چچا ۔۔۔
روکے زینب نے کہا بالی سکینہ میری
بے چچا اور بے پدر ہونا ہے قسمت تیری
کس کو دیتی ہے صدا لوٹ کے گھر میں آئو
بجھ گئی پیاس چچا ۔۔۔
شام سے آج بھی زائر جو کوئی آتا ہے
ساتھ ریحان وہ پیغام یہی لاتا ہے
میں ہوں زنداںمیں چچا لوٹ کے گھر میں آئو
بجھ گئی پیاس چچا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.