Bismillah alamdar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Kazmi Brothers
صبحِ عاشور پکارے یہ شہ کربوبلا
کہاں ہو بازوے شبیر سکینہ کے چچا
آیا شبیر کی آواز پہ وہ رب وفا
شہ پکارے اے میرے بھائی اے بابا کی دعا
فاطمہ زہرا کی امید بنو
افسر لشکرِ توحید بنو
عباس عباس عباس بسم اللّٰہ
بسم اللّٰہ علمدار بسم اللّٰہ علمدار
افسر فوج خدا
بسم اللّٰہ علمدار بسم اللّٰہ علمدار
عکس شاہ لافتی
بسم اللّٰہ علمدار بسم اللّٰہ علمدار
علمدار علمدار علمدار
علمدار علمدار علمدار
افسر کبھی ایسا کسی لشکر نے نہ پایا
رتبہ کبھی ایسا کسی صفدر نے نہ پایا
مثل حیدر کوئی جرار کہاں ملتا ہے
آپ کے جیسا علمدار کہاں ملتا ہے
میرے بابا کے زبردست پسر
اے میرے بھائی میرے زور کمر
عباس عباس عباس بسم اللّٰہ
بسم اللّٰہ علمدار بسم اللّٰہ علمدار
علمدار علمدار علمدار
علمدار علمدار علمدار
شہ بولے یہ فرمان خدا وند جلی ہے
فرزند نبی میں ہوں تو فرزند علی ہے
تو اگر نورِ جلی ہے تو جلی بن کے دکھا
بیٹھ اشعال پہ زمانے کو علی بن کے دکھا
موت کو آگیء یہ سن کے قضا
چوم کر غازی کو سرور نے کہا
عباس عباس عباس بسم اللّٰہ
بسم اللّٰہ علمدار بسم اللّٰہ علمدار
علمدار علمدار علمدار
علمدار علمدار علمدار
سلطانوں کے سلطان نے ولیوں کے ولی نے
مانگا ہے تمہیں اپنے دعاؤں میں علی نے
پرچمِ عظمت توحید کے حقدار ہو تم
میں ہوں معیار خدا اور میرا معیار ہو تم
بدر میں عرش سے اترا جو علم
سونپتے ہے وہ تمہیں آج سے ہم
عباس عباس عباس بسم اللّٰہ
بسم اللّٰہ علمدار بسم اللّٰہ علمدار
علمدار علمدار علمدار
علمدار علمدار علمدار
دم کس میں ہے نظروں سے تیری نظریں ملے
حیبت تیری طوفان کو خاطر میں نہ لاے
تو اگر چاہے تو بازی کو پلٹ سکتا ہے
جنبش ابرو سے کونین الٹ سکتا ہے
آؤ بابا کی زرہ بھی پہنو
دوش پر ان کی عبا بھی پہنو
عباس عباس عباس بسم اللّٰہ
بسم اللّٰہ علمدار بسم اللّٰہ علمدار
علمدار علمدار علمدار
علمدار علمدار علمدار
سہہ پاؤں گا کیسے میں بھلا تیری جدائی
کس دل سے کروں تجھے رخصت میرے بھائی
جاؤ اب بنت پیمبر سے بشارت لے لو
جس نے پالا ہے تجھے اس سے اجازت لے لو
ماں نے ہاتھوں سے جو کرتہ تھا سیا
کہنا شبیر نے وہ مانگ لیا
عباس عباس عباس بسم اللّٰہ
بسم اللّٰہ علمدار بسم اللّٰہ علمدار
علمدار علمدار علمدار
علمدار علمدار علمدار
سن کر یہ بیاں زینب مضطر نے صدا دی
پردیس میں یہ کیسی خبر ہاے سنا دی
کیوں کر دل امید جہاں توڑ رہے ہو
سنتی ہوں کہ اب تم بھی ہمیں چھوڑ رہے ہو
اور پھر بی بی نے رو کر اختر
ایک تعویذ یوں باندھا کہہ کر
عباس عباس عباس بسم اللّٰہ
بسم اللّٰہ علمدار بسم اللّٰہ علمدار
علمدار علمدار علمدار
علمدار علمدار علمدار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.