Bhula sakegi na
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Sadiq
بھُلا سکے گی نہ دنیا تیری وفا غازی
ہیں دونوں بازو تیرے دین کی بقا غازی
بھُلا سکے گی نہ دنیا تیری وفا غازی
چہارسمت تھی یلغار اہلِ باطل کی
علم نہ جھُکنے دیااور نہ خود جھُکا غازی
بھُلا سکے گی نہ ۔۔۔
نبھائی اس طرح شبیر سے وفا توں نے
وفا کو کہنا پڑا توں ہے با وفا غازی
بھُلا سکے گی نہ ۔۔۔
تاریخ آج بھی جھُٹلا اسے نہیں سکتی
تیرے ہی خون کا صدقہ ہے لا اِلٰہ غازی
بھُلا سکے گی نہ ۔۔۔
کہا سکینہ نے بابا نہ پانی مانگوں گی
بلا لو خیموں میں جلد ی میرا چچا غازی
بھُلا سکے گی نہ ۔۔۔
پُکارے جائیں گے مشتاق حشر میں پیہم
درِ بتول کے سگ ہیں تیرے گدا غازی
بھُلا سکے گی نہ ۔۔۔
ہیں دونوں بازو تیرے دین کی بقا غازی
بھُلا سکے گی نہ ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.