Haye zainab ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Shahid Baltistani
ہاے زینب کو زمانے نے کھلے سر دیکھا
جس کو غازی نے بھی نظریں نہ اٹھا کر دیکھا
ہاے زینب کو زمانے نے کھلے سر دیکھا
کم نہ تھی شمر کے خنجر سے نظر لوگوں کی
شہ نے نیزے سے بہن کو تہہ خنجر دیکھا
ہاے زینب کو زمانے نے۔۔۔
ہاتھ آنکھوں پہ سکینہ کے رکھے بھای نے
پانی پیتا ہوا جب شام کا لشکر دیکھا
ہاے زینب کو زمانے نے۔۔۔
تیر کا زخم کہاں یاد رہا اصغر کو
ماں کو جب شام میں کھاتے ہوے پتھر دیکھا
ہاے زینب کو زمانے نے۔۔۔
ہاتھ خالی نہ تھے بازار میں آنے والے
کہیں صدقے کی کھجوریں کہیں پتھر دیکھا
ہاے زینب کو زمانے نے۔۔۔
طشت میں باپ کا سر اور لبوں پر تھی چھڑی
ایک معصوم سی بچی نے یہ منظر دیکھا
ہاے زینب کو زمانے نے۔۔۔
جس نے مانگا نہ کفن باپ کی میت کے لئے
اس کو زینب کے لیےء مانگتے چادر دیکھا
ہاے زینب کو زمانے نے۔۔۔
پھر تکلم نہ علمدار نے کھولی آنکھیں
بنت زہرا کی جو چادر کو سناں پر دیکھا
ہاے زینب کو زمانے نے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.