Bhai ki awaaz
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
اے علی اکبر زرا پہچان لو
یہ تو میرے بھائی کی آواز ہے
یا الٰہی خیر سے دریا پہ ہو
یہ تو میرے بھائی کی آواز ہے
ٹکڑے ٹکڑے دل ہے اس آواز سے
مجھکو ملوا دو میرے ہمراز سے
غور سے بیٹا علی اکبر سنو
یہ تو میرے بھائی کی۔۔۔
دو سہارا باپ کو نور نظر
اس صدا نے توڑ دی میری کمر
دشت میں ناد علی پڑھتے رہو
یہ تو میرے بھائی کی۔۔۔
مار ڈالے گا ہمیں بھای کا غم
کیا نظر آتا نہیں اکبر علم
کس لیےء خاموش ہو کچھ تو کہو
یہ تو میرے بھائی کی۔۔۔
ہاے وہ بھی گر گیا گھوڑے سے لو
زینب و کلثوم کی ڈھارس تھا جو
جلد اس کے پاس مجھکو لے چلو
یہ تو میرے بھائی کی۔۔۔
کیسے اٹھے گا جواں بھای کا غم
لڑکھڑاتے ہیں علی اکبر قدم
بد کے دو بیٹا سہارا باپ کو
یہ تو میرے بھائی کی۔۔۔
کٹ گےء لگتا ہے بازو شیر کے
مار ڈالا دشمنوں نے گھیر کے
دیر ہو جائے نہ اب جلدی کرو
یہ تو میرے بھائی کی۔۔۔
کیوں فضائے علقمہ غمگین ہے
خوں سے ساری زمیں رنگین ہے
آ رہی ہے مستقل دریا سے جو
یہ تو میرے بھائی کی۔۔۔
منتظر ہے نہر پر بھای میرا
راستہ تکتا ہے شیدائی میرا
بس اسی آواز پر بڑھتے رہو
یہ تو میرے بھائی کی۔۔۔
آمیر و اختر بلا کا درد تھا
سن کر یہ آواز چہرہ زرد تھا
فکر تھی میں یہی شبیر کو
یہ تو میرے بھائی کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.