Bhai ka laasha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
دشمن کو بھی نہ بھائی کا ماتم خدا دکھائے
لوگوں بتاؤ بھائی کو بھائی کہاں سے لائے
بھائی کو خدا بھائی کا لاشہ دکھائے
بھائی کو خدا بھائی۔۔۔
لاشے پہ نہ علمدار کے شہ کہتے تھے ہائے
بھائی کو خدا بھائی۔۔۔
کیا ثانیء زہرا کو میں بتلاؤں گا بھیا
میں لاش سے اٹھ کر تو نہیں جاؤں گا بھیا
اب شمر یہیں آکے چھری مجھ پہ چلائے
بھائی کو خدا بھائی۔۔۔
پھٹ جائےگا غم سے میرا دل تھام لو عباس
اب دیر بہت ہو گئی گھر کو چلو عباس
ایسا نہ ہو مقتل میں سکینہ چلی آئے
بھائی کو خدا بھائی۔۔۔
اب ہاتھوں میں لرزا ہے کہاں جان رہی ہے
مظلوم کی غربت میں کمر ٹوٹ گئی ہے
یا رب کسی دشمن پہ بھی یہ وقت نہ آئے
ہو گیا مرنا ستم عباس کا
عباس پانی لاؤ عباس پانی لاؤ
ہاتھوں میں خالی کوزے بچے لیے ہوئے ہیں
گرد سکینہ دیکھو حلق کیے ہوئے ہیں
بچے نہ جانے کب کا پانی پیئے ہوئے ہیں
بن آب مر نہ جائے پانی انہیں پلاؤ
عباس عباس عباس پانی لاؤ عباس پانی لاؤ
بھائی کو خدا بھائی۔۔۔
پہلو میں سدا میں نے بٹھایا تمہیں بھائی
جس بھائی نے گودی میں اٹھایا تمہیں بھائی
وہ بھائی بھلا کیسے تیری لاش اٹھائے
بھائی کو خدا بھائی۔۔۔
ماں بہنیں ہیں ہمشکل پیمبر کے حوالے
میں مشک و علم کرتا ہوں اکبر کے حوالے
ہمت نہیں شبیر میں جو خیموں میں جائے
بھائی کو خدا بھائی۔۔۔
سادات ہے یہ شام کے لشکر کو بتاؤ
جاتے ہوئے یہ شمر سے کہتے ہوئے جاؤ
وہ میری سکینہ کو طمانچے نہ لگائے
ٹوٹ گئی آس میری ٹوٹ گئی آس
ان شب شب ماتم حسینا
لاچار لاچار لاچار حسینا
دیر ہوئی میرے چچا جاں کو سدھارے
اکبر و بابا ہے گئے نہر کنارے
اماں میرا قلب جلا پیاس کے مارے
ٹوٹتے جاتے ہیں میرے دل کے سہارے
ٹوٹ گئی آس میری ٹوٹ گئی آس
بھائی کو خدا بھائی۔۔۔
اکبر کو ابھی جانے دو ہم نے تو کہا تھا
اولاد تو مل جاتی ہے بھائی نہیں ملتا
شبیر کہاں سے تمہیں اب ڈھونڈ کے لائے
بھائی کو خدا بھائی۔۔۔
سادات یہ کہتے ہیں کہ ہم پیاسے رہیں گے
تم نے نہ پیا پانی تو ہم بھی نہ پئیں گے
اللّٰہ ہمیں پیاسا ہی دنیا سے اٹھائے
بھائی کو خدا بھائی۔۔۔
مڑ مڑ کے تکے جاتے تھے عباس کا لاشہ
گرتے کبھی اٹھتے تھے تکلم شہ والا
اکبر بڑی مشکل سے سنبھالے ہوے آئے
بھائی کو خدا بھائی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.