Beton ki maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
قافلہ زنداں سے چھٹ کر جب مدینے آ گیا
دفعتاً باب مدینہ پر جو نقارہ بجا
اک منادی نے دی اوڑھ کر شالے عزا
چین سے بیٹھے ہو کیوں اے عاشقانِ مصطفیٰ
جب سنا ام البنین نے فاطمہ کا گھر لٹا
قتل سرور ہو گےء زینب ہوی تھی بے ردا
مادر عباس نے بے چین ہو کر دی صدا
کیا نبھایا نہ میرے عباس نے حق وفا
بڑی شرمندگی ہے تم سے بی بی
مجھے بیٹوں کی ماں بولے نہ کوئی
میرا عباس کیوں نہ کام آیا
بچا نہ فاطمہ زہرا کا بیٹا
بنایا تھا جسے ضامن ردا کا
بچا پایا نہ وہ زینب کا پردہ
علی کا سامنا کیسے کروں گی
بڑی شرمندگی ہے۔۔۔
مجھے بیٹوں کی ماں۔۔۔
نہ جینے دے گا اب مجھکو یہ صدمہ
لقب جس کا خدا وندے وفا تھا
کہا تھا جس کو زہرا نے بھی بیٹا
سبق جس کو غلامی کا پڑھایا
نبھایا کیوں نہیں حق غلامی
بڑی شرمندگی ہے۔۔۔
مجھے بیٹوں کی ماں۔۔۔
چھدا اکبر کا سینہ حلق اصغر
رہا وہ دیکھنے کو یہ بھی منظر
رہا نہ سر میرے قاسم کے تن پر
لہو میں تر ہوے زینب کے دلبر
نہ اس کی نیام سے تلوار نکلی
بڑی شرمندگی ہے۔۔۔
مجھے بیٹوں کی ماں۔۔۔
تڑپ کر ثانی زہرا پکاری
میں اپنے بھائی پہ سو بار واری
وہی تو ایک تھا ڈھارس ہماری
تھی اس کے دم سے باقی پردہ داری
خدارا اب نہ یہ کہنا کبھی بھی
بڑی شرمندگی ہے۔۔۔
مجھے بیٹوں کی ماں۔۔۔
بہا ہے سب سے پہلے خون اس کا
بغیر تیغ وہ کس طرح لڑتا
اسے اذن وغا کب ہی ملتا تھا
نبھایا مرتے دم تک حکم آقا
یہ تم سے کہتی ہے زہرا کی بیٹی
بڑی شرمندی تم سے ہے بی بی
میرا مارا گیا عباس غازی
میں زینب بے ردا ہر گز نہ ہوتی
کمر ہوتی نہ خم ابنِ علی کی
نہ لگتی سینۂ اکبر میں برچھی
اگر مارا نہ جاتا میرا غازی
میرے غازی کی قسمت بے وفا تھی
بڑی شرمندی تم سے۔۔۔
میرا مارا گیا۔۔۔
یہ سن کر مادر عباس تڑپتی
کہا رب سے ہے یہ فریاد میری
ہر ایک ماں کو ملے اولاد ایسی
جوانی جس نے آقا پہ فدا کی
بنا تصدیق میں کیا کیا نہ بولی
بڑی شرمندی تم سے۔۔۔
میرا مارا گیا۔۔۔
لیا پرسہ رضا زینب سے ایسے
بیاں ریحان ہو لفظوں میں کیسے
دیےء زینب نے رو رو کر دلاسے
سناے سارے منظر کربلا کے
تمہاری لٹ گیء اماں کمای
بڑی شرمندی تم سے۔۔۔
میرا مارا گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.