Beta hai tu ali ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shahid Baltistani
عباس عباس عباس عباس
بیٹا ہے تو علی کا زہرا کی تو دعا ہے
شبیر تیرا آقا ام البنین ماں ہے
ہر صورت و چلن میں حیدر سے نہ جدا ہے
تاحشر تجھ سے قائم دنیا میں بس وفا ہے
عباس عباس عباس
دل کی مراد غازی تیرے علم سے پائیں
روتی ہوئی جو مائیں تیرے علم پہ آئیں
زہرا کے درد پہلو کا دیتی ہوں واسطہ
فضہ کی کنیزی میں ان کا بھی نام آئے
عباس عباس عباس
تیرے علم کو تھامے ہر شخص کہہ رہا ہے
مظلوم کربلا کا زینب کا واسطہ ہے
پردیسی کوئی ایسا پردیس میں نہ اجڑے
صدقے میں اس کے جس کا گھر بار لٹ گیا ہے
عباس عباس عباس
تقدیر کے ستائے تیرے در پہ سر جھکائے
اشکوں کی التجاء ہم غازی تجھے سنائیں
بیمار سارباں کے زخموں کا واسطہ ہے
جتنے بھی خستہ دل ہیں مولا شفا وہ پائیں
عباس عباس عباس
ہر لاش پر علی کو کرتے تھے یاد سرور
لیکن اٹھانے آئے جس وقت لاش اکبر
بابا کی بیکسی پر روتا تھا نوجواں بھی
شبیر نے کہا جو برچھی پہ ہاتھ رکھ کر
عباس عباس عباس
خنجر گلے پہ جس دم بھائی کے چل رہا تھا
ستر قدم سے منظر زینب نے خود یہ دیکھا
جب شمر مارتا تھا گردن پہ شہ کا خنجر
ہر ضرب پہ تڑپ کر کہتی تھی بنت زہرا
عباس عباس عباس
سرور کی لاڈلی کا ایک تو ہی تھا سہارا
پانی کسی سے اس نے مانگا نہیں دوبارہ
جب کوئی مارتا تھا رخسار پر طمانچے
بابا سے بھی زیادہ اس نے تجھے پکارا
عباس عباس عباس
اس وقت جب کہ زینب دربار میں گئی تھی
قاری نمازیوں سے محفل سجی ہوئی تھی
ظالم یہ پوچھتا تھا غازی تیرا کہاں ہے
بالوں سے منہ چھپائے زینب یہ کہہ رہی تھی
عباس عباس عباس
شام غریباں میں جس کا کرتہ جل گیا ہے
کانوں سے بالیاں بھی ہائے شمر لے گیا ہے
اس بے بسی سے مولا بچی کوئی نہ ترسے
فرش عزا پہ رو کر ہر دل یہ کہہ رہا ہے
عباس عباس عباس
جتنے بھی اشک مولا قرطاس پر گرے ہیں
معصومہ کی قسم ہے غازی فقط تیرے ہے
وہ کچھ رقم کروں میں جو نہ رقم ہوا ہے
الفاظ وہ عطا کر یاور سے جو بڑے ہیں
عباس عباس عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.