Batees baras ka saath
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
شبیر کے خیمے میں قیامت کا تھا منظر
رخصت کے لئے آے جو عباس دلاور
جب رو چکے عباس کو سینے سے لگا کر
بھای کی طرف دیکھ کے کہنے لگے سرور
بتیس برس کا ساتھ ہے نہ چھوڑیےء بھای
بھای کے لئے موت ہے بھای کی جدائی
نہ جایےء بھای
عباس میرا دل ہو تم ہی جان ہو میری
کیا میری محبت میں کمی رہ گیء کوئی
بھای سے زیادہ تمہیں پیاری ہے ترای
نہ جایےء بھای
بتیس برس کا ساتھ ہے۔۔۔
غربت میں مجھے چھوڑ کے بھای نہ سدھارو
خواہش ہے میری قبر میں تم مجھکو اتارو
پردیس میں غربت ہمیں کس موڑ پہ لای
نہ جایےء بھای
بتیس برس کا ساتھ ہے۔۔۔
پردیس میں شبیر کا ہے کون سہارا
بھای نہ ملے گا مجھے تم جیسا دوبارہ
کیوں چھوڑ کے جانے کی خبر تم نے سنای
نہ جایےء بھای
بتیس برس کا ساتھ ہے۔۔۔
غازی میری بہنوں کو بڑی آس ہے تم سے
زینب کو جو ڈھارس ہے وہ احساس ہے تم سے
تم ساتھ ہو اس واسطے وہ آی ہے بھای
نہ جایےء بھای
بتیس برس کا ساتھ ہے۔۔۔
سو جاؤ گے تم بازو کٹا کر لب دریا
عمو ہے کہاں مجھ سے یہ پوچھے گی سکینہ
معصوم نہ سہہ پاے گی عمو کی جدائی
نہ جایےء بھای
بتیس برس کا ساتھ ہے۔۔۔
جانے لگے عباس تو نظروں میں تھی چادر
روتے ہوے عباس نے دیکھا تھا پلٹ کر
جب خیمہء کلثوم سے آواز یہ آی
نہ جایےء بھای
بتیس برس کا ساتھ ہے۔۔۔
آیا نہیں پھر لوٹ کے سقای سکینہ
جب گرز لگا سر پہ کہا ہاے سکینہ
شبیر چلے خیمے سے دے دے کے دہائی
نہ جایےء بھای
بتیس برس کا ساتھ ہے۔۔۔
دریا پہ کمر تھام کے جب پہنچے سرہانے
غازی سے کہا رو کے شہ کربوبلا نے
ہے آپ کی فرقت نے کمر میری جھکائی
نہ جایےء بھای
بتیس برس کا ساتھ ہے۔۔۔
زیشان و رضا ٹوٹ گیء آس حرم کی
دم توڑ گےء شاہ کی آغوش میں غازی
شبیر یہ کہتے رہے بھای میرے بھائی
نہ جایےء بھای
بتیس برس کا ساتھ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.