Bahot akela hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
حسین کہتے ہیں بھیا بہت اکیلا ہوں
نہ جاؤ چھوڑ کے تنہا بہت اکیلا ہوں
سکون ہو میری ڈھارس ہو میرا شانہ ہو
تمہیں تو جسم ہو میرا تمہیں تو سایہ ہو
اجڑ گیء میری دنیا بہت اکیلا ہوں
حسین کہتے ہیں بھیا۔۔۔
عجیب حال میں بھیا یہ سارا بن دیکھا
کہیں پہ ہاتھ کہیں سر کہیں بدن دیکھا
بہت بڑا ہے یہ صدمہ بہت اکیلا ہوں
حسین کہتے ہیں بھیا۔۔۔
تمہارا بھای ہو صدقے تمہارے شانوں پر
اے بھای بھای کہو ایک بار تو اٹھ کر
اٹھو اٹھو میرے بھیا بہت اکیلا ہوں
حسین کہتے ہیں بھیا۔۔۔
کوئی بھی ساتھ نہیں ہے جو تھام لے آ کر
ہر ایک لاش پہ جاتا ہوں گھٹنیوں چل کر
بدن کے چور ہیں اعضاء بہت اکیلا ہوں
حسین کہتے ہیں بھیا۔۔۔
عمامہ دیکھو میرا اور پیرہن دیکھو
ہے خاک و خون سے آلود یہ بدن دیکھو
رہا نہ کوئی سہارا بہت اکیلا ہوں
حسین کہتے ہیں بھیا۔۔۔
تمہارے ساتھ میں رہنا ہماری عادت ہے
جواں بھای کا مرنا بھی اک قیامت ہے
ہے دشت خوں میں ڈوبا بہت اکیلا ہوں
حسین کہتے ہیں بھیا۔۔۔
ہر ایک سمت اداسی ہے بیقراری ہے
ہماری فوج کی تم پہ ہی ذمہ داری ہے
کرو نہ ہم کو اکیلا بہت اکیلا ہوں
حسین کہتے ہیں بھیا۔۔۔
میں جا کے خیمے میں زینب سے کیا کہوں بولو
بس ایک بار ہی خیمے میں میرے ساتھ چلو
کروں گا پھر نہ یہ شکوہ بہت اکیلا ہوں
حسین کہتے ہیں بھیا۔۔۔
اے شمس تیرا مقدر فراز تک پہنچے
صدا یہ آپ کی عامر حجاز تک پہنچے
حسین پڑھتے ہیں نوحہ بہت اکیلا ہوں
حسین کہتے ہیں بھیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.