Ay shere nayastane
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sachay Bhai
عباس اے شیر نیستانِ حیدر
دیتی تھی صدا زینب رو کر
عباس اے شیر ۔۔۔
کیا اسی دن کے لیے مانگی تھی بابا نے دُعا
آ کے پردیس میں ہو جاؤگے تم ہم سے جدا
شاق ہے دل پہ میرے تیری جدائی ہو کہاں
دیر سے دیتی ہوں بھیا میں دُہائی ہو کہاں
لُٹتی ہے فاطمہ زھراء کی کمائی ہو کہاں
عباس خنجر ہے حلق سرور پر
عباس اے شیر ۔۔۔
کیا اسی دن کے لیے ساتھ بہن تھی آئی
آ گئی نیند جو دریا کی ترائی پائی
پھر پلٹ کر ہمیں صورت بھی نہیں دکھلائی
آ گیا رن سے علم تم نہیں آئے بھائی
عباس پھٹتا ہے میرا صدمے سے جگر
عباس اے شیر ۔۔۔
گر کے گھوڑے سے صدا باپ کو اکبر نے جو دی
دلبر فاطمہ زھراء کی عجب حالت تھی
ہاتھ ملتے تھے کبھی گھاٹ کو تکتے تھے کبھی
تھام کر ٹوٹی کمر کہتے تھے فرزند نبی
عباس لاؤں کیسے لاش اکبر
عباس اے شیر ۔۔۔
حال شبیر کا اب تو نہیں دیکھا جاتا
ہے کمر خم نہیں آ نکھوں سے سجھائی دیتا
یہ ضعیفی یہ جوان لال کا صدمہ بھیا
تھام لو بڑھ کے ذرا ہاتھ تم ہی بھائی کا
عباس کھاتے ہیں ٹھوکر پر ٹھوکر
عباس اے شیر ۔۔۔
بھائی کو بھول گئے دھیان نہ بہنوں کا رہا
یاد آیا نہ کوئی پائی جو دریا کی ہوا
ہائے کس دل سے کیا تم نے گوارا بھیا
ہر تماچے پہ سکینہ نے تمہیں یاد کیا
عباس جب چھینے گئے کانوں سے گوہر
عباس اے شیر ۔۔۔
ہے قیامت کا سماں لوٹ ہے ہر سمت مچی
کوئی پُرساں نہیں حالت ہے عجب بچوں کی
تازیانے کوئی کھاتا ہے طمانچے کوئی
آگ دامن میں ہے معصوم سکینہ کے لگی
عباس بھیا اُٹھو لو جلد خبر
عباس اے شیر ۔۔۔
چھوڑ کر دشت مُصیبت میں بہن کو بھائی
تم نے اچھا ہی کیا دُور بسائی بستی
دیکھ سکتے تھے کہاں تم جو ہے حالت میری
بلوائے عام میں بھیا میں کُھلے سر ہوں کھڑی
عباس اعداء لے گئے سر سے چادر
عباس اے شیر ۔۔۔
عظمت و عزت سادات بُھلا دی بھائی
آگ خیموں میں لعینوں نے لگا دی بھائی
مسند احمد مُرسل بھی جلادی بھائی
تازیانوں سے ہے عابد کو سزا دی بھائی
عباس غش میں ہے پڑا میرادلبر
عباس اے شیر ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.