Ay mere baradar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
عباس کے لاشے پر بیاں کرتے تھے سرور
اے میرے برادر
گردن پہ چلے گا میری اب شمر کا خنجر
اے میرے برادر
ناصر نہ کوئی اور نہ مدد گار ہے میرا
میں ہوگیا تنہا
لوٹا گیا پردیس میں اماں کابھرا گھر
---اے میرے برادر
---عباس کے لاشے
جو میرے وفادار تھے سب مرگےء انصار
کوئی نہیں غم خوار
اب میرا علمدار رہا اور نہ یہ لشکر
---اے میرے برادر
---عباس کے لاشے
تم سوگےء عباس جو دریا کے کنارے
شانوں کو کٹا کے
چھن جائے گی اب زینب و کلثوم کی چادر
---اے میرے برادر
---عباس کے لاشے
دروازہ ء خیمہ پہ ہے بے چین سکینہ
بیکل ہے حزینہ
روتی ہوئی دریا پہ چلی آے نہ مضطر
---اے میرے برادر
---عباس کے لاشے
اطفال اٹھایںگے میری پیاس کی ایذاء
پانی نہ ملے گا
دم توڑینگے بچے میرے پیاسے ہی تڑپ کر
---اے میرے برادر
---عباس کے لاشے
خوش ہونگے عدو زینب مضطر کو رلاکے
لے جاینگے دربار میں بے مقنہ و چادر
خوں رویےگی ہر ایک عزادار کی آنکھیں
دل کھینچے گی آہیں
لاے گی تیرے ہاتھ جو اماں سر محشر
---اے میرے برادر
---عباس کے لاشے
میں بعد شہادت بھی اٹھاؤں گا علم اور
ہوےنگے ستم اور
پامال میری لاش کو کردیں گے ستمگر
---اے میرے برادر
---عباس کے لاشے
آواز میں ریحان کے ہلال ایسا اثر تھا
رونے لگا دریا
سر پیٹتی تھی موجیں جو شہ کہتے تھے رو کر
---اے میرے برادر
---عباس کے لاشے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.