Haye masjid me qatal Ghazi ka baba hogya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ravi Road Party
ہائے مسجد میں قتل غازی کا بابا ہو گیا
فاطمہ کی بیٹیوں پہ ظلم کیسا ہو گیا
ہائے مسجد میں قتل غازی کا بابا ہو گیا
جوش میں آ کر فرشتوں سے لگا کہنے خدا
فاطمہ کا سر کھلا ہے رو رہے ہیں مصطفیٰ
حشر سے پہلے یہ کیسا حشر برپا ہو گیا
ناصرِ دینِ نبی سجدے میں زخمی جب ہوا
شاہ نے پانی کا پیالہ اپنے قاتل کو دیا
ابنِ ملجم سے کہا جا کام تیرا ہو گیا
چھا گئیں پردیس میں سادات پہ بربادیاں
لُٹ گئی ہیں کوفہ میں کونین کی شہزادیاں
کٹ گئے سجدے میں حیدر دین زندہ ہو گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.