Ay bhaiya abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
کہتے تھے حضرت شبیر اے بھیا عباس
بچے پیاسے ہیں انہیں پانی پلانا عباس
اک سوکھا ہوا مشکیزہ سکینہ لای
اب گلے مل کے چچا سے یہ حزینہ بولی
لوٹ کر آؤ گے یہ وعدہ کرو یا عباس
کہتے تھے حضرت شبیر۔۔۔
میں نے سب بچوں سے خیموں میں کیا ہے وعدہ
پانی لانے کے لئے نہر پہ جاتے ہیں چچا
تم ہی وعدے کو سکینہ کے نبھانا عباس
کہتے تھے حضرت شبیر۔۔۔
چل دیا نہر کی جانب وہ جاری ابنِ جری
نہر پر قبضہ کیا پانی سے وہ مشک بھری
پلٹا خیموں کی طرف نہر سے پیاسا عباس
کہتے تھے حضرت شبیر۔۔۔
بھای کے زانوں پہ دم توڑ دیا غازی نے
شاہ غازی کا علم لے کے سوے خیمہ چلے
یہ علم تیرا ہے اب میرا سہارا عباس
کہتے تھے حضرت شبیر۔۔۔
واپس آتا جو علم دیکھا سکینہ نے کہا
بچوں تیار رہو لے کے سب اپنا کوزہ
دیکھو وہ پانی لیےء آتا ہے پیارا عباس
کہتے تھے حضرت شبیر۔۔۔
جس گھڑی خیمے میں داخل ہوے شاہ عالم
بولے شبیر لیےء ہاتھوں میں غازی کا علم
چھوڑ دو آس سکینہ نہیں زندہ عباس
کہتے تھے حضرت شبیر۔۔۔
خیموں میں ماجد و مختار عجب تھا عالم
گرد سب بچے تھے اور بیچ میں غازی کا علم
تھی یہ زینب کی صدا اے میرے بھیا عباس
کہتے تھے حضرت شبیر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.