Ay bawafa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Jee
بازارِ شام میں دربار عام میں
زینب کی صداییں آتی تھی
آ غازی آ غازی
زینب بلا رہی ہے آواز تو سنا دو
اے با وفا کہاں ہو بھای زرا صدا دو
آ زرا تیری بہنیں بازار میں کھڑی ہے
مجمع ہے شامیوں کا چادر کہیں سے لا دو
زینب بلا رہی ہے آواز تو سنا دو
اے با وفا کہاں ہو۔۔۔
اہلِ حرم نے غازی کتنا تجھے پکارا
بے چین ہے سکینہ چہرہ اسے دکھا دو
زینب بلا رہی ہے آواز تو سنا دو
اے با وفا کہاں ہو۔۔۔
ان ظالموں نے مجھکو سونے نہیں دیا ہے
ساے میں تم الم کے کچھ دیر کو سلا دو
زینب بلا رہی ہے آواز تو سنا دو
اے با وفا کہاں ہو۔۔۔
دربار جا رہے سجاد سارباں ہے
غازی مصیبتوں میں کچھ حوصلہ بڑھا دو
زینب بلا رہی ہے آواز تو سنا دو
اے با وفا کہاں ہو۔۔۔
میرے غازی میرے بھیا
شبیر کے غموں کو اے دور کرنے والے
قیدی بنے کھڑے ہیں آزاد تو کرا دو
زینب بلا رہی ہے آواز تو سنا دو
اے با وفا کہاں ہو۔۔۔
میرے غازی میرے بھیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.