Ay alamdar utho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sajid Jafri
اے علمدار اٹھو لٹ کے جاتی ہے بہن
ہاے عباس اٹھو بھای عباس اٹھو
کل تلک خیمے تھے آباد بڑی رونق تھی
تم بھی تھے قاسم و اصغر بھی علی اکبر بھی
اب کوئی پاس نہیں زیست کی آس نہیں
اے علمدار اٹھو۔۔۔
آی جب گیارہ محرم تو قیامت آی
لٹ گیا دشت میں گھر قید ہوی آل نبی
آی زینب کی صدا چھن گیء میری ردا
اے علمدار اٹھو۔۔۔
دیکھ کر اپنے بندھے ہاتھوں کو یہ بین کیےء
رہ گیء تنہا تھے اٹھارہ برادر جس کے
وہ ہوی جور و جفا کوئی میرا نہ رہا
اے علمدار اٹھو۔۔۔
اس قدر بالی سکینہ نے طمانچے کھاے
خاک پر گر کے تڑپتی رہی بچی ہاے
کوی سنتا ہی نہ تھا میری فریاد و بکا
اے علمدار اٹھو۔۔۔
قتل شبیر ہوے تم بھی سدھارے بھیا
پھر غریبوں کا کوئی پوچھنے والا نہ رہا
ظلم پر ظلم سہے دشت سے روتے ہوئے
اے علمدار اٹھو۔۔۔
بے ردا جاوں گی میں شام کے بازاروں میں
پیش ہونا ہے مجھے ظلم کے درباروں میں
تو میرے ساتھ نہ جانا میری ہمت تو بڑھا
اے علمدار اٹھو۔۔۔
دشت میں لاشے تڑپنے لگے ہاے گوہر
شاہزادی جو چلی روتی ہوئی یہ کہہ کر
الوداع بھای میرے الوداع بھای میرے
اے علمدار اٹھو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.