Haye abbas ki behno
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Mir Hasan Mir
واحجابا واحجابا
ہائے عباس کی بہنوں نے نہ پائی چادر
شام تک نیزے پہ دیتی تھی دہائی چادر
جسکے بابا نے اڑھائی تھی ردا کعبے کو
اسکی بیٹی کو کسی نے نہ اڑھائی چادر
---ہائے عباس کی
بس یہی کہتی تھی عباس کے سر سے زینب
میرے بھائی میرے بھائی میرے بھائی چادر
---ہاے عباس کی
شرم سے چھپ گئی سجاد کے پیچھے زینب
ہند زنداں میں جو اوڑھے ہوئے آئی چادر
---ہائے عباس کی
پاؤں خط دیتے رہے دور تلک بچی کے
شمر نے ایسے سکینہ سے چھڑائی چادر
---ہاے عباس کی
گر پڑی خاک پہ عباس کی ماں صدمے سے
اپنے بازو سے جو زینب نے ہٹائی چادر
---ہائے عباس کی
ہائے روتے ہوئے زینب نے کیا شکر خدا
سر پہ صغرا کے نظر جس گھڑی آئی چادر
---ہاے عباس کی
زندگی میں نہ اڑھا پائے مگر عابد نے
قبر پر بالی سکینہ کی اڑھائی چادر
---ہائے عباس کی
میر سجاد جو لوٹا ہوا اسباب ملا
پہلے سجاد نے آنکھوں سے لگائی چادر
---ہائے عباس کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.