Ay alamdar e wafa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Safdar Abbas
اے علمدار وفا غازی
چھن گیء میری ردا غازی
میرا برباد ہوا گھر
جب ہوا شام غریباں کا اندھیرا بن میں
گونج اٹھا خاک نشینوں کا یہ نوحہ بن میں
آ گی بنت علی دینے کو پہرا بن میں
تھی یہی لب پہ بکا غازی
دیکھلے آ کے زرا غازی
میرا برباد ہوا گھر
اے علمدار وفا غازی۔۔۔
میرا گھر لوٹ لیا شام کے قزاقوں نے
چادریں چھین کے اعدا نے جلایا خیمے
میں نے اماں کی سنی تھی یہ صدا روتے ہوئے
چھوڑ کے تو جو گیا غازی
بڑھ گیء اور جفا غازی
میرا برباد ہوا گھر
اے علمدار وفا غازی۔۔۔
ہر طرف آگ دھواں شور بکا واویلا
یہ ستم کیسا غریبوں پہ ہوا واویلا
ہوگیء خاک بسر آل عبا واویلا
تو نہیں کچھ نہ رہا غازی
خاک ہے سر کی ردا غازی
میرا برباد ہوا گھر
اے علمدار وفا غازی۔۔۔
بیکسوں میں ہوں علمدار تیرے جانے سے
زندگی بن گیء آزار تیرے جانے سے
پیاسے بچے ہیں عزادار تیرے جانے سے
تیری فرقت ہے سزا غازی
کیا کہوں اور بھلا غازی
میرا برباد ہوا گھر
اے علمدار وفا غازی۔۔۔
ہو گیا تنہا میرا بھای تیرے جانے سے
بڑھ گیء اور بھی تنہائی تیرے جانے سے
میرے بھائی پہ قضا آی تیرے جانے سے
جب چلی تیغ جفا غازی
تھی میرے لب پہ بکا غازی
میرا برباد ہوا گھر
اے علمدار وفا غازی۔۔۔
رو پڑی آیہء تطہیر سر کربوبلا
جب چھنی چادر ہمشیر سر کربوبلا
لٹ گیء زہرا کی جاگیر سر کربوبلا
میرے اشکوں نے کہا غازی
علقمہ چھوڑ کے آ غازی
میرا برباد ہوا گھر
اے علمدار وفا غازی۔۔۔
بے قتل بالی سکینہ پہ غشی ہے طاری
آنکھ میں اشک ہے آنکھوں سے لہو ہے جاری
تجھ سے فریاد یہ کرتی ہے غموں کی ماری
اے وفادار چچا غازی
میرے مقتول جفا غازی
میرا برباد ہوا گھر
اے علمدار وفا غازی۔۔۔
دیکھ اے میرے وفادار ستم کا منظر
ایک نیزے پہ ردا ایک پہ شبیر کا سر
ہاے پردیس میں کیا وقت پڑا ہے مجھ پر
کیا میرے پاس رہا غازی
حسرت و یاس کے سوا غازی
میرا برباد ہوا گھر
اے علمدار وفا غازی۔۔۔
بین یہ صفدر و مظہر تھے نبی زادی کے
لے گےء لوٹ کے قزاق ردائیں سر سے
دیکھ ہم خاک نشینوں کی مصیبت آ کے
گھر جلا دل بھی جلا غازی
میرا کنبہ نہ رہا رہا غازی
میرا برباد ہوا گھر
اے علمدار وفا غازی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.