Ay alamdar abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Mohsin Ali
اے علمدار علمدار علمدار عباس
تُو نے قرباں دلو جاں کیئے سرور پر
بی بی زہرا کے پسر لختِ دلِ حیدر پر
تُو ہی بھائی تنِ تنہا تھا ہر اک لشکر پر
لشکرِ شام تھا عباس تیری ٹھوکر پر
تُو بھی ہے مثلِ علی حق کا ولی شیرِ خدا
اے علمدار ۔۔۔
تجھ کو بیٹا کہا زہرا نے شرف تیرا ہے
کربلا تیری مدینہ و نجف تیرا ہے
جو بھی دشمن ہے شاہِ دیں کا ہدف تیرا ہے
کھیلنا تیغ سے خنجر سے شفق تیرا ہے
حیدری وار ہے عباس ہر اک وار تیرا
اے علمدار ۔۔۔
صبر کے تاج کا اک سایا میں عکاس ہے تُو
کتنے جذبوں کا حسین پیکر و احساس ہے تُو
خیمئہ شاہ میں پیاسوں کے لیے آس ہے تُو
ناز تجھ پر ہے شجاعت کو کے عباس ہے تُو
صاحبِ حق و یقیںمالکِ تسلیم و رضا
اے علمدار ۔۔۔
کربلا کیا ہے وفائوں کے سمندر کے سوا
صبر و ایثار ہے کیا ایک تیرے پیکر کے سوا
دینِ حق اور ہے کیا ضربتِ حیدر کے سوا
دین کی بنیاد ہے کیا سجدئہ سرور کے سوا
قوتِ بازوئے شبیر رُخِ حق کی رضا
اے علمدار ۔۔۔
راہِ اسلام میں ہاتھوں کو کٹایا تُو نے
ظلم جھیلا کبھی سر نہ جھُکایا تُو نے
لفظِ بیعت کو زمانے سے مٹایا تُو نے
پرچمِ دینِ الٰہی کو بچایا تُو نے
تجھ پہ قربان دل و جاں وفائوں کے خدا
اے علمدار ۔۔۔
آبرو پیاس کی رکھ لی ہے ہونٹوں نے
ہاتھ اسلام کو بخشے ہیں تیرے شانوں نے
علم و مشک سنبھالا ہے تیرے دانتوں نے
حق کو زخموں سے بچایا ہے تیرے زخموں نے
گونجتی نوحے میں ہے اختر و محسن کی صدا
اے علمدار ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.