Ashoor ka suraj dekhega
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Rizwan Zaidi
عاشور کا سورج دیکھے گا
عباس دلاور مقتل میں
بے اذن وغا جب آے گا
طوفان اٹھے گا صحرا میں
اور دریا سے ٹکراے گا
مقتل کی فضاؤں کو پھر سے
اک بار علی یاد آے گا
عاشور کا سورج دیکھے گا۔۔۔
عاشور کا سورج دیکھے گا
شانے پہ سجاے مشکیزہ
آے گا جری ہاتھوں میں لیے
بس ایک الم اور اک نیزہ
جب گھاٹ کا پہرا ٹوٹے گا
دل ظالم کا گھبراے گا
عاشور کا سورج دیکھے گا۔۔۔
ساحل کی ہوا کی ٹھنڈک میں
گھوڑے کا بدن جب ہانپے گا
بے چین سموں کی ٹاپوں سے
جب دریا تھر تھر کانپے گا
جب ابر کی صورت دریا پہ
اک تشنہ دہن چھا جائے گا
عاشور کا سورج دیکھے گا۔۔۔
جب موجیں بہتے دریا کی
اٹھ اٹھ کے رکابیں چومیں گی
جب گرم ہوایں پیاسوں کے
خیموں کی طماویں جومیں گی
جب آپ رواں کے سینے پہ
غازی کا الم لہراے گا
عاشور کا سورج دیکھے گا۔۔۔
پانی میں گرے گا مشکیزہ
جب کاٹنے والے ہاتھوں سے
کٹ کر بھی اپنے مقصد سے
نہ ہٹنے والے ہاتھوں سے
جب فرط ندامت سے دریا
مشکیزے میں آجایں گے
عاشور کا سورج دیکھے گا۔۔۔
غم دل میں سنبھالے بچوں کے
ہاتھوں کے لرزتے کوزوں کا
جب پانی لے کر پلٹے گا
خیموں کی طرف سردار وفا
بے تیغ جری کے سینے پہ
ہر سمت سے حملہ آے گا
عاشور کا سورج دیکھے گا۔۔۔
جب گرز لگے گا چہرے پہ
جب شان گریں گے کٹ کٹ کر
جب خاک اڑے گی مقتل میں
جب لاش بہے گی مٹی پر
جب مشک چھدے گی تیروں سے
دل سقہ کا پھٹ جائے گا
عاشور کا سورج دیکھے گا۔۔۔
جب غازی کہے گا مولا سے
اک بار ہمیت ہے آقا
خیموں میں مجھے نہ لے جانا
بس اتنی وصیت ہے آقا
گر لاش گیء خیموں کی طرف
سر زینب کا کھل جائے گا
عاشور کا سورج دیکھے گا۔۔۔
جب مولا تنہا لوٹیں گے
آنکھوں میں لہو کے آشک لئے
اک خون میں ڈوبا سرخ الم
تیروں سے چھدی اک مشک لئے
جب کوزے گرے نگے ہاتھوں سے
کلثوم کو غش آجاے گا
عاشور کا سورج دیکھے گا۔۔۔
معصوم سکینہ پوچھے گی
ہے مشک و الم پہ کس کا لہو
کیوں لوٹ کے واپس آئے نہیں
کیوں لاے نہیں پانی عمو
یہ سن کے اماں فضہ کی
آنکھوں میں لہو آجائے گا
عاشور کا سورج دیکھے گا۔۔۔
دل اپنا دھڑکتا ہے مظہر
نقوی جو عشق کربل میں
یہ بھی ہے کرم ان ہاتھوں کا
جو ہاتھ کٹے تھے مقتل میں
جب اہل عزا کے آشکوں میں
ہر لفظ میرا ڈھل جائے گا
عاشور کا سورج دیکھے گا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.