Ammu nahi aaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sachay Bhai
کہتی تھی یہ رو رو کے سکینہ میرے بابا
عموں نہیں آئے
میں کب سے کھڑی دیکھتی ہوں راستہ اُن کا
عموں نہیں آئے
اے کاش! نہ میں بھیجتی ساحل پہ چچا کو
آٰمین کہیں ہاتھ اُٹھاتی ہوں دُعا کو
گھر خیر سے آ جائیں چچا جان خُدایا
عموں نہیں آئے ۔۔۔
کب مشک و علم لے کے سوئے نہر گئے تھے
اور دے کے گئے تھے مُجھے کیا کیا وہ دلاسے
سب بھول گئے نہر کا پایا جو کنارا
عموں نہیں آئے ۔۔۔
کُوزہ لیئے ہاتھوں میں سرِ راہ کھڑی ہوں
ہے سوچنا دُشوار مگر سوچ رہی ہوں
شاید اُنہیں مُجھ سے بھی ہے زیادہ کوئی پیارا
عموں نہیں آئے ۔۔۔
کہتے تھے کہ دریا سے ابھی لاتا ہوں پانی
کُچھ دیر جو ہو جائے تو رونا نہیں جانی
خیمے سے ذرا دور ہے دریا کا کنارا
عموں نہیں آئے ۔۔۔
کوئی اُنہیں دے دے میرا پیغام زبانی
آ جاؤ چچا اب میں نہیں مانگوں گی پانی
غم سے پھٹا جاتا ہے میرا آہ کلیجہ
عموں نہیں آئے ۔۔۔
رِہ رِہ کے میرا سینے میں کٹتا ہے کلیجہ
میدان سے لوٹا نہیں اب تک میرا سقہ
مشکیزہ چِھدا خون میں ہے تر علم آیا
عموں نہیں آئے ۔۔۔
میں ڈرتی ہوں اللہ بُرا وقت نہ لائے
کچھ دیر جو دریا سے ابھی اور نہ آئے
دم توڑ دے جھولے میں اصغر کہیں پیاسا
عموں نہیں آئے ۔۔۔
کیوں تکتی ہیں حسرت سے پھوپھی جان ردا کو
کیا ہو گیا دریا پہ بتائیں ذرا مُجھ کو
کس کے لیئے روتا ہے یہ کُنبہ میرا سارا
عموں نہیں آئے ۔۔۔
ایسا نہ ہو اعداء نے اُنہیں گھیر لیا ہو
مشکیزے پہ تیر آیا ہو سینے پہ لگا ہو
ساحل پہ کہیں ڈوب گیا ہو نہ سفینہ
عموں نہیں آئے ۔۔۔
یاور یہ بُکا کرتی تھی رو رو کے سکینہ
عمو کی خبر لیجیئے یا شاہِ مدینہ
عمو کے بغیر میرا دُشوار ہے جینا
عمو نہیں آئے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.