Alamdare hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Shadman Raza
علمدار حسین
کربلا والوں کا پیارا ہے علمدار حسین
بے سہاروں کا سہارا ہےعلمدار حسین
یہ خیال آتا ہے غازی تیرے پرچم کے تلے
عرش سے تیغ یداللہ کی طرح حق نے
تیرا پرچم بھی اتارا ہے علمدار حسین
کربلا والوں کا۔۔۔
کہہ رہا ہے یہی دونوں میں پانی رک کر
روز عاشور سے اب روز جزا تک مکھ پر
تیرا بس تیرا اجارہ ہے علمدار حسین
کربلا والوں کا۔۔۔
کل کے مولا نے دعاؤں میں خدا سے مانگا
فاطمہ زہرا نے بھی تم کو کہا ہے بیٹا
یہ شرف بھی تو تمہارا ہے علمدار حسین
کربلا والوں کا۔۔۔
یہ پکارا تھا سر کربوبلا دین نبی
میری تقدیر کا مالک ہے حسین ابنِ علی
میری قسمت کا ستارہ ہے علمدار حسین
کربلا والوں کا۔۔۔
ساری دنیا پہ عیاں ہوگا تیرا جاہ و ہشم
ایک دن آے گا ہر گھر پہ سجے گا یہ علم
سب پکاریں گے ہمارا ہے علمدار حسین
کربلا والوں کا۔۔۔
جس سے کھل جاتا ہے انسان کا جوہر وہ بھی
جس سے بنتا ہے زمانے کا مقدر وہ بھی
تیرے ابرو کا اشارہ ہے علمدار حسین
کربلا والوں کا۔۔۔
سب سے انمول بھلا کیوں نہ وہی کہلاے
تیرے پرچم کے تلے تیرے علم کے ساے
ہم نے جو وقت گزارا ہے علمدار حسین
کربلا والوں کا۔۔۔
کس طرح بھولیں گے اس عالم تنہائی کو
جس میں زہرا کے دلارے کو تیرے بھای کو
گھیر کے لاکھوں نے مارا ہے علمدار حسین
کربلا والوں کا۔۔۔
ہر قدم بالی سکینہ کا طمانچے کھانا
راہ پر خار میں بچی کا تڑپنا رونا
کس طرح تم کو گوارا ہے علمدار حسین
کربلا والوں کا۔۔۔
در پہ عباس کے اظہار کوئی بھی آیا
شادماں ہو کے وہ کہتا ہوا یہی لوٹا
بے سہاروں کا سہارا ہے علمدار حسین
کربلا والوں کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.