Alamdare hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
جان حسین علمدار حسین
اے ابوالفضل علمدار حسین
باوفا مونس و غمخوار حسین
یہ عزادار نہ بھولیںنگے کبھی آپ کا غم
ہم نہ بھولینگے کبھی خون میں ڈوبا وہ علم
حشر تک آپ کی غربت کا کرینگے ماتم
اے جری آپ کے بازوۓ بریدہ کی قسم
اے ابوالفضل علمدار حسین۔۔۔
آپ کے در سے لیا درسِ شرافت ہم نے
آپ سے سیکھی ہے بھائی کی محبت ہم نے
چادر ثانئ زھرا کی قسم اے غازی
آپ سے سیکھی ہے بہنوں کی حفاظت ہم نے
اے ابوالفضل علمدار حسین۔۔۔
ایک معصومہ کے احساس پہ رونا آیا
اسکی مظلومی پہ اور پیاس پہ رونا آیا
جب بھی پرچم پہ لگی مشک سکینہ دیکھی
آپ کی ٹوٹی ہوئی آس پہ رونا آیا
اے ابوالفضل علمدار حسین۔۔۔
ہائے مولا وہ قیامت کی گھڑی
شہ کو جس وقت صدا آپ نے دی
آسماں درد کا سرور پہ گرا
دوڑے یہ کہتے ہوئے شاہ ہدا
میرے غیور میرے شیرے جری
تیرے بھائی کی کمر ٹوٹ گئی
اور جینا نہیں اب مجھکو گوارا غازی
مار ڈالیگا مجھے داغ تمہارا غازی
اے ابوالفضل علمدار حسین۔۔۔
ہائے مقتل کا وہ منظر وہ مصیبت مولا
تا ابد یاد رہے گی وہ قیامت مولا
سینۂ سیّدِ والا پہ لعیں تھا زانوں
اور تڑپتی ہوئی وہ آپ کی میّت مولا
اے ابوالفضل علمدار حسین۔۔۔
دل بہت روتا ہے یہ سوچ کے میرا غازی
آپ کو جان سے پیاری تھی سکینہ غازی
شمر نے اس کو طمانچوں پہ طمانچے مارے
آپ نے کیسے سہا ہوگا یہ صدمہ غازی
اے ابوالفضل علمدار حسین۔۔۔
دل لرز جاتا ہے یہ سن کے عزاداروں کا
بھرے بازار میں تھے اہل حرم بےپردہ
ہاۓ کیا آپ پہ گزری ہے قیامت اس دم
جب یہ زینب نے کہا چھینی گئی میری ردا
اے ابوالفضل علمدار حسین۔۔۔
ہائے کس دل سے ندیم آپ کی غربت لکھے
اس تصور سے جگر ہوتا ہے ٹکڑے ٹکڑے
میں بیاں کیسے کروں آپ کے زخمی سر کو
شمر نے گردن رہوار سے باندھا کیسے
اے ابوالفضل علمدار حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.