Alamdar na aaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اے اہلِ حرم میرو علمدار نہ آیا
علمدار نہ آیا
سقاے حسین سید و سالار نہ آیا
علمدار نہ آیا
مولا کی کمر ٹوٹی جس دم یہ خبر آی
مارا گیا دریا پر شبیر کا شیدائی
خوں بھر گیا آنکھوں میں جاتی رہی بینائی
مقتل سے سکینہ کا وہ غم خوار نہ آیا
سقاے حسین سید و سالار نہ آیا
علمدار نہ آیا۔۔۔
اے اہلِ حرم۔۔۔
جب خون میں تر آیا عباس کا وہ پرچم
تپتی ہوی ریتی پر اطفال تھے سب بے دم
سرور نے کیا نوحہ زینب نے کیا ماتم
چلاے حرم غازی و جرار نہ آیا
سقاے حسین سید و سالار نہ آیا
علمدار نہ آیا۔۔۔
اے اہلِ حرم۔۔۔
حکم شہ والا پر دریا کو اٹھا لاتا
کیا کرتا بھلا غازی محروم اجازت تھا
کوشش تو بہت کی پر لاکھوں میں گھرا تنہا
جب مشک چھدی پھر وہ وفادار نہ آیا
سقاے حسین سید و سالار نہ آیا
علمدار نہ آیا۔۔۔
اے اہلِ حرم۔۔۔
زہرا کے گھرانے کا وہ ضامن چادر تھا
مسلک میں تھی سقای کردار میں حیدر تھا
جس وقت کٹے بازو غازی کے بہے آنسوں
لینے گےء مولا وہ دل افگار نہ آیا
سقاے حسین سید و سالار نہ آیا
علمدار نہ آیا۔۔۔
اے اہلِ حرم۔۔۔
بچوں کی صدائیں تھی عباس چچا پانی
اک مشک لہو دے کر اک مشک بھرا پانی
اس مشک سکینہ سے جس وقت بہا پانی
وہ مر گیا دریا پہ حیا دار نہ آیا
سقاے حسین سید و سالار نہ آیا
علمدار نہ آیا۔۔۔
اے اہلِ حرم۔۔۔
وہ شیر دلاور تھا تنہا بھی جو لشکر تھا
افسوس لب دریا اک لاشہء بے سر تھا
ھل من کی صدا سنتا روتا تھا تڑپ تھا
شبیر کا شیدا وہ مددگار نہ آیا
سقاے حسین سید و سالار نہ آیا
علمدار نہ آیا۔۔۔
اے اہلِ حرم۔۔۔
جلتے ہوے خیموں سے زینب کے صدا آی
اے بابا علی دیکھو بیٹی کی یہ تنہائی
یہ مشک و علم آیا آیا نہ میرا بھای
بابا میرے کنبے کا طرفدار نہ آیا
سقاے حسین سید و سالار نہ آیا
علمدار نہ آیا۔۔۔
اے اہلِ حرم۔۔۔
ریحان سے سرور سے ہو درد بیاں کیسے
جس شہر کی ڈھارس پر آباد رہے خیمے
جلتے ہوے خیموں سے گھبرا کے جو زینب نے
کتنی بھی صداییں دی وہ اک بار نہ آیا
سقاے حسین سید و سالار نہ آیا
علمدار نہ آیا۔۔۔
اے اہلِ حرم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.