Alam ooncha rahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Safdar Abbas
ہواؤں میں فضاؤں میں سکینہ کی دعاؤں میں
ہے گھر گھر پر الم تیرا علمدار وفا غازی
الم اونچا رہے تیرا علمدار وفا غازی
ہے یہ ارمان زینب کا علمدار وفا غازی
کہے ہر ماتمی تیرا الم جھکنے نہیں دیں گے
ہوا کا زور ہو جتنا الم جھکنے نہیں دیں گے
کثے بازو چھدے سینہ علمدار وفا غازی
الم اونچا رہے تیرا۔۔۔
الم سے جو ہوا آے شفا بانٹے قضا ٹالے
پھریرا جب بھی لہراے محبوں کی بلا ٹالے
نہیں کوئی طبیب ایسا علمدار وفا غازی
الم اونچا رہے تیرا۔۔۔
تیرا نوکر میرے غازی کسی در پر نہیں جھکتا
الم جو بھی اٹھاتا ہے تو سر نہیں اس کا جھکتا
جلوسوں میں یہی دیکھا علمدار وفا غازی
الم اونچا رہے تیرا۔۔۔
ہم عرشی ہیں یہ فرشی ہے یہی ہم بھول جاتے ہیں
الم کے ساے میں آ کر سبھی ہم بھول جاتے ہیں
کرم تیرا ہے یہ کیسا علمدار وفا غازی
الم اونچا رہے تیرا۔۔۔
وفاداری کا ہے رشتہ تقاضا ہے محبت کا
بھگو دیتا ہے آنکھوں کو الم کے ساتھ مشکیزہ
کروں یہ دیکھ کے نوحہ علمدار وفا غازی
الم اونچا رہے تیرا۔۔۔
بھرا پانی سے مشکیزہ عدو سے چھین کر دریا
یہ بولا شمر لشکر سے نہ دینا شیر کو رستہ
بڑا وہ جانب خیمہ علمدار وفا غازی
الم اونچا رہے تیرا۔۔۔
غضب کے بین ہیں صفدر لکھے جو آج مظہر نے
الم جھکتے ہوے دیکھا کہا بیٹی سے سرور نے
کہ دریا پر گیا مارا علمدار وفا غازی
الم اونچا رہے تیرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.