Alam ghazi ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Rizwan Zaidi
باطل کا دَم گھٹتا ہے
یہ جب بھی کہیں اُٹھتا ہے
علم غازی کا علم غازی کا
اعجازِ عطش دکھلاتا ہے
مفہومِ عطا سمجھاتا ہے
اِک مشک لئے یہ آتا ہے
اور ابرِ کرم برساتا ہے
جب لطف و کرم کرتا ہے
ہر جھولی کو بھرتا ہے
علم غازی کا۔۔۔
روشن ہے چراغِ حق جس سے
وہ اس کے پھریرے کی ہے ہوا
عباس سے نسبت ہے اس کو
ہے سر پہ اسی کے تاجِ و فا
توفیقِ عزا دیتا ہے
پیغام وفا دیتا ہے
علم غازی کا۔۔۔
حیران ہیں یوسف بھی جس پر
پائی ہے جوانی بھی ایسی
ولیوں کی طرح یہ چلتا ہے
قامت ہے فرشتوں کے جیسی
جب مجلس میں آتا ہے
کونین پہ چھا جاتا ہے
علم غازی کا۔۔۔
غازی نے وفا کے جلوئوں سے
اس طرح سجایا ہے یہ علم
تقریبِ حلف برداری میں
ولیوں نے اٹھایا ہے یہ علم
پیمانہِ سالاری ہے
مینارِ وفاداری ہے
علم غازی کا۔۔۔
جو حاضر ہونا چاہتے ہیں
دربارِ امامت میں دل سے
نزدیک بلاتا ہے ان کو
پنجے سے اشارے کر کر کے
منزل کی خبر دیتا ہے
خود زادِ سفر دیتا ہے
علم غازی کا۔۔۔
جب وقت کڑا آجاتا ہے
شبیر کے غمخواروں کے لئے
شیروں کی طرح سے اٹھتا ہے
مولا کے عزاداروں کے لئے
آندھی سے الجھ پڑتا ہے
طوفانوں سے لڑتا ہے
علم غازی کا۔۔۔
تاریخ گواہی دیتی ہے
کوئی ثانی نہیں اس پرچم کا
زندہ ہے اگر بینائی تیری
اے منکر غور سے دیکھ ذرا
سب جھنڈے ہو گئے ٹھنڈے
اونچا ہے خدا کے بندے
علم غازی کا۔۔۔
اللہ رے اس کا جاہ و حشم
چودہ سو برس کا ہے یہ علم
نہ اس پہ ضعیفی آئی ہے
نہ اس کی کمر میں آیا ہے خم
عظمت کا نشاں ہے گوہر
صدیوں سے جواں ہے گوہر
علم غازی کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.