Haaton may rasiyan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Sajid Jafri
ہاتھوں میں رسیاں ہیں سر پر ردا نہیں ہے
زینب تیرا محافظ عباس کیا نہیں ہے
دھرنے کی تل جگہ ہے بازار میں بھلا کب
اپنی مصیبتوں کو تو جانے یا تیرا رب
عباس کا سناں پر سر ٹہرتا نہیں ہے
ہاتھوں میں رسیاں ہیں۔۔۔
اللہ سے عہد کو تونے بھی ہے نبھایا
ان شامیوں کے ہاتھوں سے اسکا دین بچایا
تیرا ہے اور کسی کا یہ حوصلہ نہیں ہے
ہاتھوں میں رسیاں ہیں۔۔۔
ممکن اگر ہے بی بی کچھ اور سر جھکالے
چادر تو یہ نہ دیں گے بالوں سے منہ چھپالے
کوی صدایں سن لے یہ وہ جگہ نہیں ہے
ہاتھوں میں رسیاں ہیں۔۔۔
پروردگار تجھ پر نظریں جمائے ہوگا
قدموں میں تیرے اپنا تابہ بچھایا ہوگا
تجھ سا سواے تیرے کوئی دوسرا نہیں ہے
ہاتھوں میں رسیاں ہیں۔۔۔
نانا کے دیں کی بی بی توقیر تو بڑھادے
ہمت سے حوصلے سے مشکل گھڑی بتا دے
اسکا تیرے سواے مشکل کشا نہیں ہے
ہاتھوں میں رسیاں ہیں۔۔۔
زینب خدیجہ ثانی زینب ہی زہرا ثانی
وہ جان بھاءییوں کی وہ نور آسمانی
پابند ہے عہد کی بے آسرا نہیں ہے
ہاتھوں میں رسیاں ہیں۔۔۔
ہر ایک طرف سے ہوگی برسات پتھروں کی
لیکن ہے جیت سر کی اور موت پتھروں کی
ہے یا حسین لب پر لب پر دعا نہیں ہے
ہاتھوں میں رسیاں ہیں۔۔۔
اصغر کی ماں کا دامن کھلنے سے تو بچانا
آباد راخ سے ہے اسکا وہ آشیانہ
مدت سے اسکا بیٹا اس سے ملا نہیں ہے
ہاتھوں میں رسیاں ہیں۔۔۔
عابد یہ پاک بی بی ہی ہے خدا کا پردہ
ممکن نہیں ہے اسکو چشم نہ جس نے دیکھا
یہ کیا ہے رب ہی جانے مجھکو پتہ نہیں ب
ہاتھوں میں رسیاں ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.