Akela hai hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mesum Zaidi & Sajjad Zaidi
جب گرنے لگا جب حضرتِ عباس کا پرچم
رو رو کے صدا دینے لگے یہ شہ عالم
لوٹ آؤ میرے بھائی خدارا پلٹ آؤ
کچھ ہو گیا اگر تم کو تو مر جاییں گے پھر ہم
واسطہ دیتا ہوں سکینہ کا تمہیں
لوٹ کر خیموں میں آ جاؤ اکیلا ہے حسین
ہاتھ کو جوڑ کے اب تم کو بلاتا ہے حسین
لوٹ آؤ ہمیں معلوم ہے تم ہو زخمی
اب سکینہ بھی نہیں مانگے گی تم سے پانی
واسطہ دیتا ہوں سکینہ کا تمہیں
تم بلاؤ تو تمہیں لینے کو آتا ہے حسین
ہاے عباس ہاے عباس ہاے عباس ہاے عباس
غیر کر قتل نہ کر دے یہ تمہیں فوج یزید
جب تلک زندہ ہو باقی ہے ہماری امید
واسطہ دیتا ہوں سکینہ کا تمہیں
اے میرے بھائی تمہیں کھونے سے ڈرتا ہے حسین
ہاے عباس ہاے عباس۔۔۔
آج جی بھر کے تمہیں دیکھا نہیں ہے میں نے
آج بازو بھی تیرا چوما نہیں ہے میں نے
واسطہ دیتا ہوں عباس سکینہ کا تمہیں
آؤ سینے سے تمہیں اپنے لگاتا ہے حسین
ہاے عباس ہاے عباس۔۔۔
بھای کیوں دل کو میرے توڑ دیا ہے تم نے
مجھکو مرنے کے لئے چھوڑ دیا ہے تم نے
واسطہ دیتا ہوں عباس سکینہ کا تمہیں
اب جدائی کو تیری سہہ نہیں سکتا ہے حسین
ہاے عباس ہاے عباس۔۔۔
بھای ہم دونوں کا بچپن سے عجب ہے رشتہ
دور میں بھی نہیں تو بھی نہیں رہ سکتا تھا
واسطہ دیتا ہوں عباس سکینہ کا تمہیں
جانتا ہوں کہ تیرے دل میں دھڑکتا ہے حسین
ہاے عباس ہاے عباس۔۔۔
تم گےء جب سے طبیعت میری گھبراتی ہے
ٹھیک سے بھای مجھے سانس نہیں آتی ہے
واسطہ دیتا ہوں عباس سکینہ کا تمہیں
بن تمہارے بڑی مشکل سے ہی زندہ ہے حسین
ہاے عباس ہاے عباس۔۔۔
ایسے اذلان کو زوار بنا لو مولا
جیتے جی مجھے روضے پہ بلا لو مولا
واسطہ دیتا ہوں عباس سکینہ کا تمہیں
تم سے مانگو تو دعا کو میری سنتا ہے حسین
ہاے عباس ہاے عباس۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.