Aisa alam hai kahan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
ایسا علم ہے کہاں
ایسا جواں ہے کہاں
یہ ہے ابو طالب کا گھرانہ
اس پہ خدا کا خاص کرم ہے
سارے عرب میں سارے اجم میں
کس کو ملا یہ جاہ و ہشم ہے
ان میں کوئی یاسین و مزمل
ان میں کوئی سردار ارم ہے
اس کی الگ ہی شان ہے مولا
جس کو ملا حیدر کا علم ہے
ایسا علم ہے کہاں۔۔۔
کیسا سجا ہے کیسا حسیں ہے
کربوبلا میں شاہ کا لشکر
یوں تو سبھی ہیں شیر دلاور
عون و محمد قاسم و اکبر
ابن مظاہر وہب کلبی
جون بھی حر بھی سارے دلاور
اپنی جگہ یہ سب ہیں بہادر
فوج میں تیری اے شہ صفدر
ایسا علم ہے کہاں۔۔۔
بعد نماز فجر زیارت
تیرے علم کی کرتا ہوں
شرف غلامی کا مل جائے
میں یہ وظیفہ پڑھتا ہوں
کر کے زیارت تیرے علم کی
پھر میں گھر سے چلتا ہوں
ساے میں چودہ معصوموں کے
شکر خدا میں رہتا ہوں
ایسا علم ہے کہاں۔۔۔
ہم تو سگے دربار علی ہیں
خاص یہ تجھ سے رشتہ ہے
جد بھی ہے تیرا کل کا مولا
تو بھی ہمارا آقا ہے
تیرے فقیروں میں اے غازی
عرش بریں بھی رہتا ہے
سندھ میں آؤ مولا قدم پر
لعل قلندر کہتا ہے
ایسا علم ہے کہاں۔۔۔
شام کے لشکر میں ہلچل تھی
کون جری اب آتا ہے
بوڑھے جوانوں سے کہتے تھے
یہ تو علی اب آتا ہے
سر پہ خدا ٹھوکر میں قضا ہے
قہر جلی اب آتا ہے
کہنا پڑا احمد کو علی سے
تیرا وصی اب آتا ہے
ایسا علم ہے کہاں۔۔۔
تیری شہادت سے کنبے پر
کیسے قیامت ٹوٹ گیء
جس کو کہا کرتے تھے آقا
قتل ہوا وہ بھای بھی
سر سے چھنی زینب کے چادر
تیری سکینہ قید ہوی
ہاے تیری مجبوری غازی
ماں زہرا یہ کہتی رہی
ایسا علم ہے کہاں۔۔۔
اب بھی عزاخانوں میں پرچم
تیرا ایسے رہتا ہے
شام ڈھلے ایسا لگتا ہے
کوئی لپٹ کے روتا ہے
تیرے علم کا سرخ پھریرا
ہاے سکینہ کہتا ہے
تم ہی کیا ریحان و سرور
سب کی زباں پر رہتا ہے
ایسا علم ہے کہاں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.