Abul fazle bawafa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nasir Zaidi
ابوالفضل با وفا علمدار لشکرم
ماہ ہاشمی نصب امیر دلاورم
تو شہنشاہِ وفاداری ہے
تیرا غم مثل ہوا جاری ہے
تیرے پرچم کی چمک کیا کہنا
تا قیامت یہ علمداری ہے
ابوالفضل با وفا۔۔۔
باخدا چشمِ کربلا تم ہو
ہم فقیروں کا آسرا تم ہو
آپ کی ذات ہے شعورِ فلک
بازوے ابنِ فاطمہ تم ہو
ابوالفضل با وفا۔۔۔
رخ پر نور صورت گل ہے
جز نہیں عکس حیدری کل ہے
تم علومِ علی کے تارے ہو
تیری جرأت کا چار سو فل ہے
ابوالفضل با وفا۔۔۔
تم صداے دلی کی سنتے ہو
یوں بھی حاجت روائی کرتے ہو
دست گیری بغیر بازو بھی
چودہ صدیوں سے کرتے رہتے ہو
ابوالفضل با وفا۔۔۔
اے غلام حسین ابنِ علی
بر سر علقمہ بھی تشنہ لبی
تیرے ہی خون سے تر تھا تیرا الم
پیاس جیتی ہے علقمہ ہاری
ابوالفضل با وفا۔۔۔
بین کرتی ہے ایک معصومہ
وہ سکینہ گلا بندھا جس کا
آج بھی تیرے انتظار میں ہے
آج بھی زنداں سے آ رہی ہے صدا
ابوالفضل با وفا۔۔۔
تیر اک آنکھ میں تھا اک میں لہو
جب کیا ہے پےء نماز وضو
قلب زینب لہو اگلنے لگا
اب پانی میں جب تیری خوشبو
ابوالفضل با وفا۔۔۔
سر برہنہ تھی جس گھڑی زینب
زیر نیزہ تھی جب کھڑی زینب
نوک نیزہ پہ تیرا سر نہ رکا
خاک پہ رو کے گر پڑی زینب
ابوالفضل با وفا۔۔۔
تیرے لاشے پہ جب گےء شبیر
دیکھا پیوست آنکھ میں ہے تیر
شدت غم سے جھک گیء تھی کمر
خوں میں غلطاں تھی باپ کی تصویر
ابوالفضل با وفا۔۔۔
زندگی بھر ہمیں کہا آقا
بولے غازی سے شاہ کربوبلا
میرے ناصر میری ریحان دلی
بھای کہہ دو ہو ہمیں پےء زہرا
ابوالفضل با وفا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.