Abbase ali sheh ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Hasan Abbas Ahsan
عباس علی شہ کے علمدار سدھارو
رخصت کے لئے آے ہیں عباس دلاور
بے چین ہے صدمے سے دل زینب مضطر
نظریں کبھی بازو پہ کبھی بھای کے رخ پر
نوحہ یہ زبان پر کہ وفادار سدھارو
عباس علی شہ کے۔۔۔
جب تک میرے بھیا تیرے بازو ہے سلامت
بازو میرے باندھے یہ کسی میں نہیں ہمت
مرنے کی رضا لے کے جو تم ہوتے ہو رخصت
زنداں ہے ہمارے لئے تیار سدھارو
عباس علی شہ کے۔۔۔
معلوم ہوا مجھکو ہوی ختم لڑائی
لاکھوں کے مقابل ہوا تنہا میرا بھائی
ہو جائے گی بھیا کے سر و تن میں جدائی
اب کون ہے بیکس کا مددگار سدھارو
عباس علی شہ کے۔۔۔
آنکھیں میری غربت کا ساماں دیکھ رہی ہے
اٹھتا ہوا خیموں سے دھواں دیکھ رہی ہے
بازو پہ رسن کی بھی نشاں دیکھ رہی ہے
آنے کو ہے خیموں میں ستمگار سدھارو
عباس علی شہ کے۔۔۔
چادر میری چھن جاے گی جب تم نہ رہو گے
اور شمر سکینہ کو لگاییں گے طمانچے
بیمار پہ برسیں گے ستمگاروں کے درے
ڈھاییں گے بہت ظلم و جفا کار سدھارو
عباس علی شہ کے۔۔۔
نکلے گی جو کوفے کو اسیروں کی سواری
سر پیٹتے روتے ہوئے کرتے ہوئے زاری
آے گی یتیموں کو بہت یاد تمہاری
سب ہوتے ہیں بے یار و مددگار سدھارو
عباس علی شہ کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.