Abbas tum kahan ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
یا أخی ہو کہاں
أين عباس أين عباس
زینب پکاری روکر عباس تم کہاں ہو
ہوتے ہیں ظلم ہم پر عباس تم کہاں ہو
بس ایک ہی رسن میں بارہ گلے بندھے ہیں
ہر اک قدم پہ بھائی دم سب کے گھٹ رہے ہیں
اے باوفا دلاور عباس تم کہاں ہو
زینب پکاری روکر۔۔۔
اعدا نے کر دیا ہے دشوار اسِ کا جینا
ہر سانس لے رہی ہے مشکل سے اب سکینہ
اب جاں بلب ہے دختر عباس تم کہاں ہو
زینب پکاری روکر۔۔۔
ہم سب کے سر کھلے ہیں عابد کا سر جھکا ہے
صدمے سے سر جھکا کر بیمار رو رہا ہے
مر جائے نہ یہ لاگر عباس تم کہاں ہو
زینب پکاری روکر۔۔۔
تیری بہن پہ درّے برسا رہے ہیں اعدا
کس کو بلاۓ زینب اتنا بتا رو بھیّا
کوئی نہیں ہے یاور عباس تم کہاں ہو
زینب پکاری روکر۔۔۔
اپنا نہیں ہے کوئی آکر جو اِن کو روکے
باغی کی یہ بہن ہے شامی یہ کہکے مجھپے
برسا رہے ہیں پتّھر عباس تم کہاں ہو
زینب پکاری روکر۔۔۔
اہلِ حرم پہ ظالم انگارے پھینکتے ہیں
ارض و سماں ہماری غربت پہ رو رہے ہیں
غیّور شیرِ حیدر عباس تم کہاں ہو
زینب پکاری روکر۔۔۔
اپنے علم کو لاکر میری ردا بنا دو
دربار جا رہی ہوں کچھ حوصلہ بڑھا دو
سر پر نہیں ہے چادر عباس تم کہاں ہو
زینب پکاری روکر۔۔۔
واعظ علی محمد وہ درد کی گھڑی تھی
دربار میں یہ زینب جب روکے کہ رہی تھی
ہے حشر کا یہ منظر عباس تم کہاں ہو
زینب پکاری روکر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.