Abbas tu jeeta rahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
تو حرم کی شان ہے تو حرم کی جان ہے
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
ہے یہ زینب کی دعا
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
تو ہے سرور کا عصا
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
تو سکون دل ہے جان فاطمہ کے واسطے
ہر گھڑی ڈھارس ہے تو شاہ ہدا کے واسطے
تجھکو مانگا ہے علی نے کربلا کے واسطے
اے علمدار وفا
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
ہے یہ زینب کی دعا۔۔۔
تیری غیرت آسماں ہے نازش ام البنین
کربلا میں فقر سے کہتا ہے زینب کا یقیں
مطمئن سب بی بیاں ہے دیکھ کر پردہ نشیں
کون چھینے گا ردا
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
ہے یہ زینب کی دعا۔۔۔
مشک بھرنے کے لئے خیمے سے نکلا جس گھڑی
بازوؤں کو چوم کر بھای کے زینب رو پڑی
غم زدہ زینب کے دل کی اور بے چینی بڑھی
کانپتے دل نے کہا
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
ہے یہ زینب کی دعا۔۔۔
دے کے غازی کو الم کہتے تھے یہ شاہ زمن
تیرے ہونے سے بڑی ڈھارس ہے جان پنجتن
اپنی چادر کا محافظ تجھکو کہتی ہے بہن
تو ہے سرمایہ میرا
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
ہے یہ زینب کی دعا۔۔۔
کس قدر احساس تھا اہلِ حرم کی پیاس کا
کٹ گےء بازو تو مشکیزے کو دانتوں میں لیا
اسکو کہتے ہیں اطاعت اسکو کہتے ہیں وفا
گونجتی تھی یہ صدا
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
ہے یہ زینب کی دعا۔۔۔
قوتِ بازو ہے تو شیر خدا کے لال کا
یونہی لہراتا رہے پرچم تیرے اقبال کا
آسرا ہے کربلا میں تشنہ لب اطفال کا
اے سکینہ کے چچا
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
ہے یہ زینب کی دعا۔۔۔
جنگ کرنے کے لئے کب ہاتھ میں تلوار لی
سر جھکا کر بھای سے بعد وفا ہر بار لی
نہر سے خیمے ہٹاے اپنی خواہش مار لی
کہہ رہی ہے فاطمہ
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
ہے یہ زینب کی دعا۔۔۔
فقر سے تکتی ہے زینب باپ کی تصویر کو
ہے بہت تجھ پر بھروسہ شاہ کی ہمشیر کو
کون جکڑے گا رسن میں زینب دلگیر کو
ہمسر شیر خدا
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
ہے یہ زینب کی دعا۔۔۔
جب سنے ام البنین نے کربلا کے واقعات
عامر و اختر تصور میں تھے بس غازی کے ہاتھ
صحن خانہ میں بنا کر چار خبریں ایک ساتھ
اک پا اشکوں سے لکھا
عباس تو جیتا رہے عباس تو جیتا رہے
ہے یہ زینب کی دعا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.