Abbas se kehna hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Jee
اے عشقِ حسینی مجھے ایجاز دکھا دے
تو میری عقیدت کا مجھے ایسا صلہ دے
اک بار مجھے خواب میں غازی سے ملا دے
جو بات ہے اس دل میں وہ سرکار سے کہنا ہے
عباس سے کہنا ہے عباس سے کہنا ہے
عباس سے کہنا ہے علمدار سے کہنا ہے
عباس سے کہنا ہے
غازی علمدار وفا غازی علمدار
عباس سے کہنا ہے کہ تم شاہ وفا ہو
تم شہ کے علمدار سکینہ کے چچا ہو
اور سارے محبوں کے لئے دست عطا ہو
عباس غلامی کی سند آپ سے لینا ہے
عباس سے کہنا ہے۔۔۔
جو شان علمدار وہی شان الم ہے
دونوں ہی ہمارے ہیں یہ مالک کا کرم ہے
مولا یہ الم آپ کا ہم سب کا بھرم ہے
ہم کو تو الم کے ہی سدا ساے میں رہنا ہے
عباس سے کہنا ہے۔۔۔
تم باب حوایج ہو وسیلہ ہو ہمارا
آتا ہے مرادیں لیےء چوکھٹ پہ زمانہ
ہاں در سے تمہارے کوئی خالی نہیں جاتا
اللّٰہ سے مانگا ہے مگر تم نے دلانا ہے
عباس سے کہنا ہے۔۔۔
غم کوئی بھی جب دل کو ہمارے ہے ستاتا
جب کوئی کڑا وقت کبھی ہم پہ ہے آتا
عباس الم آپ کا ہمت ہے بڑھاتا
دل ٹوٹے تو ٹوٹا ہوا دل تم کو بلاتا ہے
عباس سے کہنا ہے۔۔۔
ساییں میرے سرکار میرے مرشد و مولا
اس بار محرم میں ہو میرا بھی بلاوا
لکھوا دو میرا نام بھی زواروں میں آقا
رو رو کے تمہیں نوحہ سکینہ کا سنانا ہے
عباس سے کہنا ہے۔۔۔
جو جو بھی ستم بعد علمدار ہوا ہے
سادات نے پردیس میں جو ظلم سہا ہے
ہر موڑ پہ زینب نے یہی رو کے کہا ہے
اس دل پہ جو گزری ہے کسی سے نہیں کہنا ہے
عباس سے کہنا ہے۔۔۔
عباس سے کہنا کہ گھر آؤ نہ مولا
تم اپنی زیارت ہمیں کرواؤ نا مولا
اک تحفہ تمہارا ہے وہ لے جاؤ نا مولا
پانی سے بھری مشک سکینہ تمہیں دینا ہے
عباس سے کہنا ہے۔۔۔
عباس میرے رب کا انمول وسیلہ ہے
مشہور زمانے میں سقاے سکینہ ہے
ہر ٹوٹے ہوے دل کا عباس وسیلہ ہے
یہ باب حوایج ہے ہر غم کا مداوا ہے
ہر لب کا وظیفہ ہے ہر دل میں دھڑکتا ہے
گرتوں کو اٹھاتا ہے ڈوبو تو بچاتا ہے
تقدیر جگاتا ہے قسمت کو سجاتا ہے
عباس سے کہنا ہے عباس سے کہنا ہے
حسنین کا صدقہ دو عباس سے کہنا ہے
جھولی کو میری بھر دو عباس سے کہنا ہے
مشکل میری حل کر دو عباس سے کہنا ہے
پرچم کی ہوا دے دو عباس سے کہنا ہے
روضے پہ بلا بھیجو زواری عطا کر دو
مولا یہ کرم کر دو
عباس سے کہنا ہے مجھے عباس سے کہنا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.