Abbas sa bhai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
جب ہوئےبازوے عباس قلم دریا پر
گر کے ٹھنڈا ہوا حضرت کاعلم دریا پر
غرق خوں ہوگیا وہ بہر کرم دریا پر
غل تھا زخمی ہوا سقائے حرم دریا پر
مشک کو دانتوں میں پکڑے ہوئے یوں لاتا ہے
داہنے شیر میں جس طرح شکار آتا ہے
الغرض لاشہء عباس پہ آئےمولا
سر کو زانوں پہ رکھا اور یہ رو رو کے کہا
بھائی تم آج ہمیں کہہ دو خدارا بھیا
نزع میں بھائی کو عباس نے بھائی بولا
آخری سانس لی اور دار فنا چھوڑ دیا
بھائی نے بھائی کی آغوش میں دم توڑ دیا
عباس ہائے عباس عباس ہائے عباس
حضرت سے جدا ہوگیا عباس سا بھائی
پردیس میں لوٹی گئی حیدر کی کمائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
شہ نے یہ کہا لاشہء سقائے حرم سے
بابا کی طرح تم بھی جدا ہوگئے ہم سے
دو بار یتیمی میری بہنوں پہ ہے آئی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
مظلوم سے مقتل میں چلا ہی نہیں جاتا
جب خاک پہ گرتے ہیں اٹھا بھی نہیں جاتا
غازی کی شہادت نے کمر ایسی جھکائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
بچی نے کہا شاہ سے فرض اپنا نبھاؤں
نزدیک اگر ہے کوئی بستی تو میں جاؤں
عمو کا کفن لائے گی عمو کی فدائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
عباس کے بچوں سے میں شرمندہ رہوں گا
مقتل سے اٹھا لایا ہوں ہر ایک کا لاشہ
افسوس کہ عباس کی میت نہ اٹھائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
خط خاک پہ دیتے تھے قدم زین سے جس کے
میدان میں اس شیر کے اتنے ہوئے ٹکڑے
سجاد نے چادر میں وہ میت ہے اٹھائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
دریا بھی تڑپنے لگا یہ دیکھ کے منظر
یاد آنے لگا سینۂ ہمشکل پیمبر
جب مشک کٹے ہاتھ سے مولا نے چھڑائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
صدیوں سے ہے طاری یہ فضا رنج و الم کی
یہ چاند جو اوجھل ہوا نظروں سے حرم کی
پھر ثانی زہرا نے کہاں عید منائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
عمو کی جدائی پہ بہت روئے ہیں بابا
سمجھاتی ہے رو رو کے یہ بچوں کو سکینہ
اب دینا نہیں کوئی بھی پانی کی دہائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
ہر ماتمی سینے میں بپا ہوگاتلاطم
اس سال تیرا جانا تو مشکل ہے تکلم
نوحے کی مگر کرب وبلا تک ہے رسائی
حضرت سے جدا ہوگیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.