Abbas pani lao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
زینب یہ رو کے بولی بھیا نہ دل دکھاو
کیا دیر کا سبب ہے یہ تو ہمیں بتاو
مشکیزہ بھر کے جلدی دریا سے لوٹ آو
بچی کی تشنگی کو تم آکے خود بجھاو
عباس عباس عباس پانی لاو
وہ غمزدہ یقینا یادوں میں کھو گئی ہے
بابا کو ر وتے روتے خود تھک کے سو گئی ہے
یا تشنہ لب سکینہ بے ہوش ہو گئی ہے
پانی کا دیکے چھینٹا تم ہی اسے جگاو
عباس عباس عباس پانی لاو
ہاتھوں میں خالی کوزے بچے لیئے ہوئے ہیں
گرد سکینہ دیکھو حلقہ کئے ہوئے ہیں
بچے نہ جانے کب کا پانی پئے ہوئے ہیں
بن آب مر نہ جایں پانی انہیں پلاو
عباس عباس عباس پانی لاو
اس بے کسی پہ ہائے آتا ہے مجھ کو رونا
پرحول ہے اندھیرا اور خاک کا بچھونا
سینے پہ سونے والی کیا جانے ایسا سونا
پیاسی ہے مضطرب ہے آکر اسے سلاو
عباس عباس عباس پانی لاو
کانوں میں العطش کی آواز آرہی ہے
اور اس پہ فوج اعدا یہ ظلم ڈھا رہی ہے
ان کو دکھا دکھا کر پانی بہا رہی ہے
بچے ہیں شہہ کے پیاسے اعدا کو یہ بتاو
عباس عباس عباس پانی لاو
الفت کی آگ دل میں پیہم لگی ہوئی ہے
روزہ تمہارا دیکھے یہ حسرت دلی ہے
زائر بنے تمہارا یہ خواہش ذکی ہے
آنکھوں کی تشنگی کو تم ہی اسے بجھاو
عباس عباس عباس پانی لاو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.