Abbas nahi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Anj. Masoomeen
واویلا ہے واویلا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
غم حد سے سوا ہے زینب کا
عباس نہیں ہے واویلا
شبیر جھکائے سر کو چلے
پرچم کو لیے مشکیزہ لیے
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
اک بھائی ہوا بھائی سے جدا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
کیا حشر بپا ہے مقتل میں
کبرا ہے بنی بیوہ پل میں
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
فروا کا پسر پامال ہوا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
لیلیٰ کی تمنا خاک ہوی
ہر آرزو دل کی چاک ہوی
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
اکبر کا جگر مقتل میں چھدا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
جھولے سے گرا نصرت کو چلا
وہ تیر ستم پیاسے کا گلا
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
مٹی میں ملا نازوں کا پلا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
بھائی کے گلے پر تیغ چلی
فریاد کناں ہے بنت علی
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
یہ کہہ کے کلیجہ تھام لیا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
کیا شام غریباں آی ہے
یوں غم کی اداسی چھائی ہے
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
خیمے بھی جلے کرتا بھی جلا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
جب چاہا ستم بچی پہ کیا
جب چاہا طمانچے مار دیا
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
کرتی ہے سکینہ آہ و بکا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
جب شمر لعیں نے تڑپایا
تب بالی سکینہ نے یہ کہا
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
اب آکے بچالو اے بابا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
پیاسوں پہ رہی وہ جور و جفا
دریا پہ لعیں کا پہرہ تھا
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
ہر ظلم نرالہ شہ پہ ہوا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
وہ بن میں لٹی اولاد علی
بن تیرے ہوی ہے آل نبی
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
اب آے یہاں پر تم بابا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
بابا نے کہا تھا اے زینب
ٹوٹیں گے ستم تجھ پے زینب
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
چھن جائے گی تیرے سر سے ردا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
تھی بنت علی اس دم بے حال
کہتی ہے رہی صابر اقبال
واویلا ہے واویلا
واویلا ہے واویلا
ہر ظلم رواں زینب پہ ہوا
عباس نہیں ہے واویلا
واویلا ہے واویلا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.