Abbas na jao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
جب رن کو چلے خیمے سے عباس دلاور
سب بی بیاں لپٹی تھی سنبھالے ہوے چادر
ہاتھوں سے کمر تھام کے پاس آے جو سرور
بوسہ لیا عباس کے شانوں کا یہ کہہ کر
تم جیسا برادر میں کہاں پاؤں گا بھای
تم لوٹ کے نہ آے تو مر جاؤں گا بھای
سینے سے لگا کر شہ نے کہا عباس نہ جاؤ رک جاؤ
اے بھای نہ جاؤ رک جاؤ
کوئی بھی نہیں ہے اب میرا عباس نہ جاؤ رک جاؤ
اے بھای نہ جاؤ رک جاؤ
بولو تو سکینہ کو میں سمجھا دونگا عباس
مشکیزہ مجھے دیدو میں لوٹا دونگا عباس
شکوہ نہ کریگی پانی کا
رکھ دیگی وہ ہاتھوں سے کوزہ
وہ کہنا نہیں ٹالے گا میرا
عباس نہ جاؤ رک جاؤ
اے بھای نہ جاؤ رک جاؤ
ٹہرو کہ تم دے لوں میں جینے کی دعائیں
تم مر گےء تو کون بچاے گا رداییں
ڈھارس ہے تمہیں سے زینب کو
جا جا کے بتاتی ہے سب کو
زندہ ہے ابھی غازی میرا
عباس نہ جاؤ رک جاؤ
اے بھای نہ جاؤ رک جاؤ
میدان میں کیسے تمھیں جانے دوں بولو
اکبر کی طرح پالا ہے اس بھای نے تم کو
جو رن کو گیا وہ نہ آیا
تم بھی نہ اگر آے بھیا
میں کیسے اٹھاؤں گا لاشہ
عباس نہ جاؤ رک جاؤ
اے بھای نہ جاؤ رک جاؤ
رکتے ہی نہ تھے زینب و کلثوم کے آنسوں
جب شہ نے کہا چوم کے عباس کے بازو
یہ شانے قلم نہ ہو جاے
بے آسرا ہم نہ ہو جاے
یہ بازو سہارا ہے سب کا
عباس نہ جاؤ رک جاؤ
اے بھای نہ جاؤ رک جاؤ
وہ کوفہ وہ ضربت میں کہاں بھولا لہو عباس
تم آخری بابا کی نشانی ہو میرے پاس
یاد آتی ہے جب بھی بابا کی
میں دیکھتا ہوں تم کو غازی
زخمی نہ ہو بابا کا چہرہ
عباس نہ جاؤ رک جاؤ
اے بھای نہ جاؤ رک جاؤ
بہنیں نہ میرے ساتھ اگر ہوتی علمدار
خود تم کو لڑائی کے لئے کرتا میں تیار
یاں وار کروگے تم جتنے
ہر وار کا تیری بہنوں سے
بازار میں لیں گے وہ بدلہ
عباس نہ جاؤ رک جاؤ
اے بھای نہ جاؤ رک جاؤ
زیشان و رضا کیسا تھا رخصت کا وہ منظر
بھای کے قدم چوم کے مشکیزہ اٹھا کر
عباس جو خیموں سے نکلے
گرتی تھی رداییں خود سر سے
اور کہتے رہے شاہ والا
عباس نہ جاؤ رک جاؤ
اے بھای نہ جاؤ رک جاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.