Abbas na jao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sajid Jafri
سینے سے لگاؤ یا مجھے سینے سے لگاؤ
عباس نہ جاؤ
زینب کو غش آیا ہے اسے ہوش میں لاؤ
تم ہوتو اسے اپنی ردا یاد نہیں ہے
بابا کا کہا تم نہ اسے یاد دلاؤ
عباس نہ جاؤ
سینے سے لگاؤ۔۔۔
کہتی ہے کہ یہ ہاتھ میرے سر کی ردا ہے
للہ نہ ان ہاتھوں کو دریا پہ کٹاؤ
عباس نہ جاؤ
سینے سے لگاؤ۔۔۔
تم جاتے ہو جب سے یہ خبر اس نے سنی ہے
وہ خاک پہ بیٹھی ہے سکینہ کو اٹھاؤ
عباس نہ جاؤ
سینے سے لگاؤ۔۔۔
لشکر کے علمدار ہو تم ہو میرا لشکر
للہ میرے ہوتے نہ ہتھیار سجاؤ
عباس نہ جاؤ
سینے سے لگاؤ۔۔۔
پانی سے بھلا ہجر کی کب پیاس بجھے گی
ہے تشنہ لبوں کی یہ صدا ہاے نہ جاؤ
عباس نہ جاؤ
سینے سے لگاؤ۔۔۔
پہلے میرے حلقوم پہ چل جانے دو خنجر
جیتے جی مجھے تم تو نہ یہ داغ دکھاؤ
عباس نہ جاؤ
سینے سے لگاؤ۔۔۔
پھر شمر ہے اور شام غریباں کا اندھیرا
چھوڑوں میں سکینہ کو کہاں یہ تو بتاؤ
عباس نہ جاؤ
سینے سے لگاؤ۔۔۔
تھے بین یہ خیمے میں نوید أہل حرم کے
بعد اپنے درندوں کے لئے چھوڑ نہ جاؤ
عباس نہ جاؤ
سینے سے لگاؤ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.