Abbas na ab laut ke
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Nadeem Sarwar
نہ رونا سکینہ
عباس نہ اب لوٹ کے آئے گا سکینہ
اب کون تیرے ناز اُٹھائے گا سکینہ
بھائی سے ودا ع ہو کے یوں فرماتے تھے مولا
اب کون میرے گھر کو بچائے گا سکینہ
عباس نہ اب لوٹ۔۔۔
کیا ہوگا ذرا دیرمیں معلوم ہے ہم کو
تر خوں میں علم نہر سے آئے گا سکینہ
عباس نہ اب لوٹ۔۔۔
اک شور ہے کہرام ہے بی بی لبِ دریا
لگتا ہے کہ اب شیر نہ آئیگا سکینہ
عباس نہ اب لوٹ۔۔۔
تلواروں میں نیزوں میں گھِراہے میرا بھائی
وہ مشک وعلم کیسے بچائے گا سکینہ
عباس نہ اب لوٹ۔۔۔
عباس نہ ہوںگے تیرا بابا بھی نہ ہوگا
اب کون تیری پیاس بجھائے گا سکینہ
عباس نہ اب لوٹ۔۔۔
کس کے لئے بی بی درِخیمہ پہ کھڑی تھی
اب کوئی ترائی سے نہ آئے گا سکینہ
عباس نہ اب لوٹ۔۔۔
عباس کا وعدہ ہے کہ پانی نہ پیئے گا
پہلے تمہیں کوثر پہ پلائے گا سکینہ
عباس نہ اب لوٹ۔۔۔
اے سرور و ریحان یہ کہتے رہے مولا
یہ غم تُجھے تاحشر رُلائے گا سکینہ
عباس نہ اب لوٹ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.