Abbas mere sar ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Irfan Haider
گھر سے چلے جب بہر سفر سبط پیمبر
کہنے لگی عباس کی مادر شیر دلاور
ایک نصیحت کرتی ہوں میں اے میرے دلبر
غم کوئی بھی شبیر کے آئے گا نہیں پاس عباس
اجڑے گا نہ زہرا کا بھرا گھر
عباس میرے سر کی قسم کھا
اے بازوئے شبیر وفادار قسم کھا
اجڑے گا نہیں زہرا کا بھرا گھر قسم کھا
رکھ ہاتھ میرے سر پہ تو ایک بار قسم کھا
آقا پہ فدا ہوگا تیرا سر
عباس میرے سر کی۔۔۔
جب تک تیرا شانوں پہ رکھا ہے یہ تیرا سر
آئینگے نہیں خیمہء سرور میں ستمگر
گر آئے سوئے خیمہ لعینوں کا وہ لشکر
جان دے کے بچانا ہے تجھے گھر
عباس میرے سر کی۔۔۔
یہ بازو نگہبان ہے زینب کی ردا کے
نرغے ہو اگر چاروں اہل جفا کے
تو رکھے گا شہزادی کو پردے میں چھپا کے
جائے گی نہ شہزادی کی چادر
عباس میرے سر کی۔۔۔
سقہ ہے تو سقائی پہ جاں اپنی لٹانا
پیاسی ہو اگر آل نبی پانی پلانا
دن رات سکینہ کو کلیجے سے لگانا
روئے گی شبیر کی دختر
عباس میرے سر کی۔۔۔
کر وعدہ کہ یہ قافلہ ہرگز نہ لٹے گا
جس طرح چلا گھر سے یہ ویسا ہی ملے گا
یہ جھولا بھی اور جھولنے والا بھی رہے گا
آ جائیں گے گھر لوٹ کے اصغر
عباس میرے سر کی۔۔۔
دوران سفر دھیان رہے اہلِ حرم کا
ہر وقت انہیں سایہ ملے تیرے علم کا
ایک پل بھی نہ سادات کو احساس ہو غم کا
نہ دھوپ پڑے گی کبھی ان پر
عباس میرے سر کی۔۔۔
یہ بات میرے لال تجھے بھی تو خبر ہے
تو فاطمہ زہرا کی دعاؤں کا ثمر ہے
سرور ہو اگر دھوپ میں تو مثل شجر ہے
خنجر نہ چلے گا شہ دیں پر
عباس میرے سر کی۔۔۔
پھر مظہر و عرفان یہ بولا وہ دلاور
یہ جان بھی قربان ہے زہرا کے پسر پر
کیوں آپ یہ کہتی ہے میری مادر مضطر
لٹ جائے نہ زہرا کا بھرا گھر
عباس میرے سر کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.