Abbas mere laal
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
بیٹا میری غربت کی کمای کو سنبھالو
عباس میرے لال کو تم آ کے بچالو
عباس المدد میرے عباس المدد
عباس میرے لال کو تم آ کے بچالو
بھای کے لئے معجزہ دکھلا نہیں سکتے
تم باب حوایج اگر آ نہیں سکتے
مقتل کے علاقے کو ترای سے ملادو
عباس میرے لال کو۔۔۔
کچھ یاد ہے کیا تم سے کہا تھا دم رخصت
کیا بھول گےء ام بنیں کی وہ وصیت
وہ ماں ہے انہیں روٹھنے سے پہلے منالو
عباس میرے لال کو۔۔۔
بھای کا گلا کٹتے ہوے دیکھے گی کیسے
ٹکڑوں میں اسے بٹتے ہوی دیکھے گی کیسے
زینب کو زرا ریت کے ٹیلے سے ہٹاؤ
عباس میرے لال کو۔۔۔
بابا سے بچھڑ کر اسے نیند آے گی کیسے
سینہ نہ ملے گا تو سکوں پاے گی کیسے
تسکین سکینہ کی کوی راہ نکالو
عباس میرے لال کو۔۔۔
اٹھا بھی نہیں جاتا میرے تشنہ دہن سے
کیسے کہوں پالا ہے اسے کتنے جتن سے
حیدر کی دعا فاطمہ زہرا کی دعا لو
عباس میرے لال کو۔۔۔
جو چار قدم مجھ سے چلا بھی نہیں جاتا
پہلو ہے شکستہ تو اٹھا بھی نہیں جاتا
بازوے بریدہ سے مجھے آ کے سنبھالو
عباس میرے لال کو۔۔۔
تیروں کے مصلے پہ ہے یثرب کا نمازی
لللہ چلے آؤ کہاں ہو میرے غازی
شبیر کے اس آخری سجدے کو بچالو
عباس میرے لال کو۔۔۔
تم ام وفا ام مصائب کی کلی ہو
اے ابنِ علی تم بھی ہو اک ناد علی ہو
اسلام پہ جو مشکلیں آی ہے وہ ٹالو
عباس میرے لال کو۔۔۔
زہرا تیرے نوحوں کا کرم کم ہے یہ ہم پر
ہے آج بھی ہر ماں کی دعا عامر و نیر
غازی میرے بیٹے کو مصیبت سے چھڑالو
عباس میرے لال کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.