Abbas mere bhai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mesum Abbas
عباس میرے بھائی عباس میرے بھائی
مجھے بھای تو کہدو
ہے میری تمنا کہ ہے میری تمنا کہ
مجھے بھای تو کہدو
آقا ہی کہا ہے مجھے جب جب بھی پکارا
بھای کہو عباس میں بھائی ہوں تمہارا
مدت سے میرے دل میں ہے بس ایک تمنا
عباس میرے بھائی۔۔۔
پانی کے لئے بھیجا تھا دریا کے کنارے
یہ کس کی نظر کھا گئی تم کو میرے پیارے
بازو ہے قلم خون میں ڈوبا ہے پھریرا
عباس میرے بھائی۔۔۔
تنہا مجھے اس طرح نہ چھوڑو میرے بھائی
اس حال میں منہ مجھ سے نہ موڑو میرے بھائی
میں سہہ نہیں سکتا ہوں جدائی کا یہ صدمہ
عباس میرے بھائی۔۔۔
جو داغ کلیجے پہ ہیں وہ کس کو دکھاؤں
میں اپنے دکھے دل کی صدا کس کو سناؤں
تم چھوڑ کے جاؤ نہ مجھے دشت میں تنہا
عباس میرے بھائی۔۔۔
ہر سمت نظر آتا ہے اک درد کا منظر
کس موڑ پہ لایا ہے مجھے میرا مقدر
لٹتی ہے میری آنکھوں کے آگے میری دنیا
عباس میرے بھائی۔۔۔
زینب کے دکھے دل کا سہارا بھی تمہیں ہو
معصوم سکینہ کا بھروسہ بھی تمہیں ہو
تم میری ضعیفی کا اثاثہ ہو اے بھیا
عباس میرے بھائی۔۔۔
کیوں توڑ چلے میرا بھرم کچھ تو بتاؤ
ہے تم کو میرے سر کی قسم کچھ تو بتاؤ
اب کس کو پکاروں گا میں سقائے سکینہ
عباس میرے بھائی۔۔۔
فیضان ادا حق وفا کر گئے عباس
بھائی کہا شبیر کو اور مر گئے عباس
میثم رہا تا دیر فضاؤں میں یہ نوحہ
عباس میرے بھائی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.